Book Name:Hum Aur Social Media
چند سیکنڈ کی ایڈ آجاتی ہے، اس میں میُوزِک بھی ہوتا ہے، بدنگاہی کا سامان بھی ہوتا ہے۔
غرض کہ اس کے ذریعے آنکھوں اور کانوں کے گُنَاہ بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں اور یہ بہت سخت گُنَاہ ہیں۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
اِنَّ السَّمْعَ وَ الْبَصَرَ وَ الْفُؤَادَ كُلُّ اُولٰٓىٕكَ كَانَ عَنْهُ مَسْـٴُـوْلًا (۳۶) (پارہ:15، سورۂ بنی اسرائیل:36)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:بیشک کان اور آنکھ اور دل ان سب کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔
*حدیثِ پاک میں ہے: اَلْعَيْنَانِ تَزْنِيَانِ آنکھیں بھی بدکاری کرتی ہیں۔([1]) *ایک روایت میں ہے: آنکھوں کی بدکاری دیکھنا ہے۔([2])
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم: تم یا تو اپنی نگاہیں نیچی رکھو گے اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرو گے یاپھر اللہ پاک تمہاری شکلیں بگاڑ دے گا۔([3])
حضرت علاء بن زیاد رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: اپنى نظر کو عورت کى چادر پر بھى نہ ڈالو کیونکہ نظر دل مىں شہوت پىدا کرتى ہے۔([4])
اللہ! اللہ! غور فرمائیے! ہمیں باپَردَہ عورت کی چادر پر نِگاہ ڈالنے سے بھی روکا جا رہا ہے کہ اس سے دِل میں شہوت اُبھرتی ہے۔ افسوس! سوشل میڈیا پر چادر کا تو سُوال ہی پیدا نہیں ہوتا،