Shab e Meraj Aur Deedar e Ilahi

Book Name:Shab e Meraj Aur Deedar e Ilahi

کیا: یَا رَبِّ! فَاَقْبِلْ شَفَاعَتِیْ فی عُصَاۃِ اُمَّتِیْ یعنی اے اللہ پاک! (جبکہ آدم عَلَیْہ ِالسَّلام کو سجدہ میرے نُور کی بدولت کروایا گیا، نُوح عَلَیْہ ِالسَّلام کی دُعا میرے وسیلے سے قبول کی گئی، ابراہیم عَلَیْہ ِالسَّلام کو خلیل میرے نُور کی برکت سے بنایا گیا، مجھے موسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام سے بلند مقام بخشا گیا، مجھے مقامِ محمود عطا کیا گیا، جب اتنا کچھ عطا کیا گیا ہے تو پس اے مالِکِ کریم!) اب میرے گنہگار اُمّتیوں کے حق میں میری شفاعت بھی قبول فرما لے۔ اللہ پاک نے فرمایا: اے پیارے مَحْبُوب ! مجھے میری عزّت کی قسم! *آپ کے اُمّتی گُنَاہ کریں گے تو میں پردہ ڈال دوں گا*وہ مجھ سے بخشش مانگیں گے، میں بخش دُوں گا*مجھ سے مدد چاہیں گے، میں مدد فرماؤں گا *اور جب وہ مجھ سے دُعا کریں گے تو میں قبول فرما لُوں گا۔([1])

بندوں کو کسی وقت بھی دِل سے نہ بھلایا  ہے اُمّتِ عاصی پہ عجب پیار تمہارا

اُمَّت بھی تمہاری ہوئی اللہ کو پیاری                                 اللہ سے وہ پیار ہے سرکار تمہارا

اللہ نے وعدہ یہ کیا ہے شبِ معراج      دوزخ میں رہے گا نہ گنہگار تمہارا

اے عاصیو! تم اپنے گناہوں سے یہ کہہ دو سرکارِ مدینہ ہے خریدار تمہارا

سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! کیا شان ہے ہمارے آقا ومولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی...!! اللہ پاک کی پاک بارگاہ میں حاضِری ہے، خاص تنہائی میں ہمکلامی کا شرف مِل رہا ہے، رَبِّ کائنات نے مانگنے کا فرمایا تو محبوب  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے کیا مانگا...؟ ہم غلاموں کی بخشش کا سُوال فرمایا۔ سُبْحٰنَ اللہ!

مِعْراج کی شب تو یاد رکھا ، پھر حشر میں کیسے بھُولیں گے

عطّار   اسی   اُمِّید   پہ   ہم   دِن   اپنے   گزارے   جاتے   ہیں([2])


 

 



[1]... البلبل الصادِی،صفحہ:129-130۔

[2]... وسائل بخشش، صفحہ:288۔