مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم

ماہنامہ فروری 2021

شیخ ِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے صَفَرُالْمُظَفَّراور ربیعُ الْاوّل 1442ھ میں درج ذیل مَدَنی رسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اور  پڑھنے / سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا : (1)یااللہ پاک! جو کوئی17صفحات کا رِسالہ “ 70 ہزار جادوگر “ پڑھ یا سُن لے اُسے اور اُس کی آل کو ہمیشہ جادو اور شریر جِنّات کے اثرات سے محفوظ فرما ، اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔ کارکردگی : تقریباً16لاکھ20ہزار125اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا(اسلامی بھائی : 10لاکھ 78ہزار 715 / اسلامی بہنیں : 5لاکھ41ہزار410) (2)یااللہ پاک! جو کوئی17صفحات کا رِسالہ “ شانِ امام احمد رضا “ پڑھ یا سُن لے اُس کو سچّا عاشقِ رسول بنا اور اس کی بے حساب مغفرت فرما ، اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔ کارکردگی : تقریباً 17 لاکھ 47 ہزار 871 اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا(اسلامی بھائی : 11لاکھ44ہزار245 / اسلامی بہنیں : 6لاکھ3ہزار626) (3)یاربَّ المصطفےٰ! جو کوئی رِسالہ “ ربیعُ الْاوّل کی خوبیاں “ کے17صفحات پڑھ یا سُن لے اُس کو اِس مبارک مہینے کی برکتوں سے مالا مال فرما اور بے حساب بخش دے ، اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔ کارکردگی : تقریباً 17 لاکھ 96 ہزار 97 اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا(اسلامی بھائی : 11لاکھ71ہزار168 / اسلامی بہنیں : 6لاکھ 24ہزار929) (4)یا ربَّ المصطفےٰ! جو کوئی رِسالہ “ عاشقِ میلاد بادشاہ “ کے21صفحات پڑھ یا سُن لے اُس کو اور اُس کی آل کو بارھویں والے آخری نبی  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کے جشنِ ولادت کے صدقے بے حساب بخش دے ، اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔ کارکردگی : تقریباً17لاکھ91ہزار189اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا(اسلامی بھائی : 11 لاکھ 46 ہزار 287 / اسلامی بہنیں : 6لاکھ44ہزار902)۔


Share

Articles

Comments


Security Code