آپ کے تأثرات

ماہنامہ فروری 2021

علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات

(1)مفتی حمزہ حسین جامی(خطیب جامع مسجد غوثیہ رضویہ المدنیہ شاہاں والی ، محلہ غوثیہ آباد ، پیر محل ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ انتہائی خوبصورت اور اصلاحِ احوال و اَعمال و عقائد کا گلدستہ ہے ، دعوتِ اسلامی اس دور کی عظیم راہ نُما تحریک ہے ، اللہ پاک اس عظیمُ الشّان تحریک دعوتِ اسلامی کو پورے عالَم میں پھیلائے اور ساری دنیا اس تحریک سے فیض پائے۔ میں قبلہ شیخِ طریقت ، مولانا پیر محمد الیاس عطّار قادری رضوی  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں کہ آپ نے اس اُمّت میں سنّت کا فیض عام کیا۔

(2)قاری اعجاز احمد سلطانی (خطیب مرکزی جامع مسجد مدنی ، ڈھوک نواں لوک ، ضلع منڈی بہاؤ الدین) مَا شَآءَ اللّٰہ! ماہنامہ فیضانِ مدینہکی کیا بات ہے کہ جو مضامین کئی کتب کے مطالعہ سے حاصل ہوتے ہیں وہ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کا مطالعہ کرنے سے حاصل ہوجاتے ہیں۔ اللہ پاک مجلس “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کو دنیا و آخرت کی بھلائیاں عطا فرمائے اور ہم سب کو امیرِ اہلِ سنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فیض سے مالا مال فرمائے ، اٰمین۔

متفرق تأثرات

(3)ربیعُ الآخر1441ھ کے “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کا مطالعہ کرنے کی سعادت نصیب ہوئی ، اس میں پیرانِ پیر ، روشن ضمیر حُضور غوثِ اعظم  رحمۃ اللہ علیہ  کی سیرت کے مختلف گوشوں پر سیر حاصل مواد پڑھنے کو ملا۔ اللہ پاک ہمیں سیرتِ غوثِ اعظم  رحمۃ اللہ علیہ  پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمین (محمد حق نواز عطاری ، مجلس مدنی چینل عام کریں ، کالاباغ پنجاب)

(4) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ پڑھ کر ایمان تازہ ہوجاتا ہے ، دل کو سکون ملتا ہے اور اس سے ہمیں ہر مہینے کے اہم واقعات کا بھی پتا چلتا ہے ، اس میں بچّوں کے مضامین مجھے بہت اچھے لگتے ہیں ، امیرِ اہلِ سنّت کے “ مدنی مذاکرے کے سُوال جواب “ بھی بہت پسند ہیں۔ (علی ، فیصل آباد)

(5) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کسی نعمت سے کم نہیں ہے ، اگر کوئی 20سے زائد زبردست موضوعات کو ایک ہی جگہ پڑھنا چاہتا ہے تو وہ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کا مطالعہ کرے۔ (عبدالرؤف روفی ، منڈی بہاؤ الدین)

(6) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے مطالعے سے خوفِ خدا ، عشقِ مصطفےٰ اور محبتِ اہلِ بیت پیدا ہوتی ہے ، اس میں مفتیانِ کرام دورِ جدید کے مسائل کے حل آسان انداز میں عنایت فرماتے ہیں ، اسلامی بہنوں کی شرعی اور اخلاقی تربیت بھی بہت بہترین انداز میں ہوتی ہے۔ (اُمِّ عاطر ، کراچی)

(7) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ علمِ دین حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے ، اس میں بہت خوب صورت انداز میں دینی معلومات دی جاتی ہیں ، ہر عمر کے افراد کے لئے یہ مُفید ہے اور اس کے ذریعے بآسانی شرعی راہنمائی بھی مل جاتی ہے۔                      (اُمِّ سفیان ، عمان)

(8)اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کا ہر شمارہ ہی دل چسپ اور معلوماتی ہوتا ہے ، بالخصوص “ فریاد “ کا ٹاپک بہت اچھا ہوتا ہے ، ہمیں نئے ماہنامہ کے آنے کا انتظار رہتا ہے ، اللہ پاک مجلس “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ پر کروڑوں رحمتوں اور برکتوں کا نزول فرمائے ، اٰمین۔ (بنتِ ذوالفقار ، ننکانہ)


Share