مدرسۃ المدینہ / مدنی ستارے
ماہنامہ فروری 2021
مدرسۃُ المدینہ تونسہ شریف (ڈیرہ غازی خان ، پنجاب پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ! دعوتِ اسلامی 80 شعبہ جات کے ذریعے دین کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے۔ ان میں سے ایک شعبہ مدرسۃُالمدینہ ہے جہاں قراٰنِ پاک حفظ اور ناظرہ کی مفت تعلیم دی جاتی ہے ، اور اللہ پاک کے فضل و کرم سے ہزاروں طلبہ و طالبات حفظ و ناظرہ کی سعادت پا چکے ہیں۔ اس شعبے کی ایک برانچ “ مدرسۃُ المدینہ تونسہ شریف “ ہے۔
“ مدرسۃُ المدینہ تونسہ شریف “ کا سنگِ بنیاد علّامہ نور بخش نظامی صاحب نے رکھا ، اس کی تعمیر کا آغاز 2012ء میں ہوا اور اللہ پاک کی رحمت سے اسی سال کلاسز کا آغاز بھی ہوگیا۔
اس مدرسۃُ المدینہ میں حفظ اور ناظرہ کی ایک ایک کلاس ہے اور اب تک (یعنی 2021ء تک) اس مدرسۃُ المدینہ سے کم و بیش 30طَلَبہ قراٰنِ کریم حفظ جبکہ100بچّے ناظِرہ قراٰنِ کریم مکمّل کرچکے ہیں۔ اللہ پاک دعوتِ اسلامی کے تمام شعبہ جات بشمول “ مدرسۃُ المدینہ تونسہ شریف “ کو ترقّی و عُروج عطا فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
Comments