آؤ بچّو! حدیثِ رسول سنتے ہیں

دُعا

* محمد جاوید عطاری مدنی

ماہنامہ فروری 2021

اللہ پاک کے آخری نبی حضرت محمد  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  نے فرمایا : اَلدُّعَاءُ هُوَ الْعِبَادَة یعنی دُعا كرنا عبادت ہے۔                           (ترمذی ، 5 / 166 ، حدیث : 3257)

پیارے بچّو! دُعا کرنے کے بے شمار فائدے ہیں جن میں سے چند یہ ہیں : دعا کرنا سنّت ہے ، دعا کرنے سے اللہ پاک خوش ہوتا ہے ، دعا کرنے سے گناہ معاف ہوتے ہیں ، دعا کرنے سے رزق میں برکت ہوتی ہے ، دعا کرنے سے مصیبتیں ، پریشانیاں دور اور مشکلیں حل ہوتی ہیں ، دعا کرنے سے شِفا ملتی ہے ، دعا عبادت کا مغز ہے ، دعا مؤمن کا ہتھیار ہے۔

اچھّے بچّو! مصیبت ، پریشانی ، مشکل سے نجات یا امتحاناتمیں کامیابی کی خواہش ہو تو اپنے پیارے اللہ پاک کی بارگاہ میں دعا کریں اِنْ شَآءَ اللہ سب مسائل حل ہو جائیں گے۔

بعض بچّوں کی عادت ہوتی ہے کہ جب امتحانات ہو رہے ہوتے ہیں تو نماز اور دعا کی کثرت کرتے ہیں لیکن جیسے ہی امتحانات ختم ہوتے ہیں تو نماز اور دعا چھوڑ دیتے ہیں۔ ایسا کرنا اچھی بات نہیں بلکہ ہمیں پابندی سے نماز پڑھنی چاہئے اور اللہ پاک کی بارگاہ سے خیر و عافیت کی دعا بھی مانگنی چاہئے۔

اللہ پاک ہمیں دعا کرتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہماری نیک تمنائیں پوری فرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ* ماہنامہ  فیضانِ مدینہ ، کراچی


Share