اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْن ط اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
فرمانِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے :
جو مجھ پر ایک بار دُرُود شریف پڑھتا ہے اللہ اُس کے لئے ایک قیراط اجر لکھتا ہے اور قیراط احد پہاڑ جتنا ہے۔
(مصنف عبد الرزاق ، 1 / 39 ، حدیث : 153)
ماہنامہ فروری 2021
مناجات
مجھے بخش دے بے سبب یا الٰہی
مجھے بخش دے بے سبب یاالٰہی
نہ کرنا کبھی بھی غضب یاالٰہی
پئے شاہِ بطحا مِری چُھوٹ جائیں
بُری عادتیں سب کی سب یاالٰہی
میں مکّے میں آؤں مدینے میں آؤں
بنا کوئی ایسا سبب یاالٰہی
دِکھا دے بہارِ مدینہ دِکھا دے
پئے تاجدارِ عرب یاالٰہی
کبھی تو مجھے خواب میں میرے مولیٰ
ہو دیدارِ ماہِ عرب یاالٰہی
نظر میں محمد کے جلوے بسے ہوں
چلوں اس جہاں سے میں جب یاالٰہی
گناہوں سے عطّاؔر کو دے معافی
کرم کر ، نہ کرنا غضب یاالٰہی
از شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ
وسائلِ بخشش(مُرَمَّم) ، ص107
Comments