اوراد و وظائف
ماہنامہ فروری 2021
اب ہوں گی مَن کی مرادیں پوری اِنْ شَآءَ اللہ
“ یَارَافِعُ “
20بار جو روزانہ پڑھا کرے گا ، اِنْ شَآءَ اللہ اُس کی مراد پوری ہوگی۔ (مدنی پنج سورہ ، ص249)
ضدی اور دودھ نہ پینے والے بچّوں کا علاج
“ یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ “
اگر بچّہ یا بچّی دودھ نہ پیتے ہوں تو یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ 100بارلکھ کردریا کے پانی میں دھو کرپلایئے ، اِنْ شَآءَ اللہ دودھ پینے لگیں گے اورضد بھی نہیں کریں گے۔ (زندہ بیٹی کنویں میں پھینک دی ، ص30)
نظر لگ جائے تو!
“ سُوْرَۃُ الْکَوْثَر “
ایک مرتبہ پڑھ کر بچّے کے سیدھے گال پر دَم کیجئے۔ دوسری مرتبہ سُوْرَۃُ الْکَوْثَر پڑھ کراُلٹے گال کی طرف اور تیسری مرتبہ پڑھ کراس کی پیشانی پردَم کردیجئے اِنْ شَآءَ اللہ نظر اُتر جائے گی۔ (شروع میں تین بار دُرُود شریف ایک بار اَعُوذ اور ہر بار سُوْرَۃُ الْکَوْثَر سے قبل پوری بِسْمِ اللّٰہ پڑھنی ہے) (بیمار عابد ، ص43)
كورونا سے بچنے کے لئے
یہ نقش اپنے گھر کے دروازے پر لگالیجئے۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
یٰٓاھل یثرب لامقام لکم
فارجعوا فارجعوا فارجعوا
آمِنہ کاپُوت عبداللہ کا جایا
جارے وبا محمَّد آیا
صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
نوٹ : نقش لکھتے ہوئے گول دائرے والے حروف کھلے رہیں اور نقش پلاسٹک کوٹنگ کرکے لٹکائیں۔
Comments