مَدَنی ستارے
اَلحمدُ لِلّٰہ! دعوتِ اسلامی کےمدارسُ المدینہ میں بچّوں کی تعلیمی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کی اَخلاقی تربیت پربھی خاصی توجّہ دی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ مدارسُ المدینہ کے ہونہار بچّے اچّھے اَخلاق سے مُزَیّن ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی غیر معمولی کارنامے سرانجام دیتے رہتے ہیں ، “ مدرسۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ لیہ “ میں بھی کئی ہونہار مَدَنی ستارے جگمگاتے ہیں ، جن میں سے 20 سالہ محمد علی بن محمد فاروق کے تعلیمی و اخلاقی کارنامے ذیل میں دئیے گئے ہیں ، ملاحظہ فرمائیے :
اَلحمدُ لِلّٰہ! 2 ماہ میں ناظرہ مکمل کیا جبکہ7 ماہ میں قراٰنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت پائی ۔ مزید عملی اعتبار سے نمازِ پنجگانہ کی پابندی کے ساتھ ساتھ 54سے زائد دینی کتب ورسائل کا مطالعہ کر چکے ہیں ، 1 سال سے مدنی مذاکرے سننے کا معمو ل ہے مختلف 26 دعائیں بھی یاد کی ہیں۔ اس علم کو دوسروں تک پہنچانے کے لئے5 سال سے گھر میں درس بھی دے رہے ہیں اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے خواہش مند بھی ہیں۔
ان کے استاذِ محترم ان کے بارے میں فرماتے ہیں : ما شآءَ اللہ! یہ بچّہ ذہین ، فرمانبردار اور ایک اچّھا حافظ ِ قراٰن ہے ۔
Comments