Namaz Mein Khushu Laney Ke 27 Madani Phool

Book Name:Namaz Mein Khushu Laney Ke 27 Madani Phool

حضرت حاتِم اَصَم کی نَماز کا انداز

حضرت حاتِمِ اَصَم رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ سے ان کی نماز کے بارے میں پوچھا گیا تو فرمایا: جب نماز کا وقت ہوجاتا ہے تو *میں پورا وضوکرتا ہوں  *پھر نماز کی جگہ آ کربیٹھ جاتاہوں، یہاں تک کہ میرے تمام اَعضا (یعنی بدن کے سب حصّے )پُر سُکون ہوجاتے ہیں  *پھر نماز کے لئے کھڑا ہوتاہوں اور کعبہ شریف کو اَبروؤ ں (Eyebrows) کے سامنے *پُل صراط کو قدموں کے نیچے *جنّت کو سیدھے ہاتھ کی طرف اور *جہنّم کو الٹے ہاتھ کی طرف  *مَلَکُ الموت عَلَیْہِ السَّلام کو اپنے پیچھے خیال کرتاہوں اور *اس نماز کو اپنی آخری نماز تصوّر کرتاہوں *پھر اُمید وخوف کی ملی جلی کیفیت کے ساتھ تکبیر تحریمہ کہتا ہوں  *قرآنِ کریم ٹھہر ٹھہر کر پڑھتا ہوں *رُکوع عاجِزی کے ساتھ اور سجدہ خشوع کے ساتھ کرتاہوں *بایاں ( Left) پاؤں بچھاکر اُس پر بیٹھتا ہوں، دایاں (Right) پاؤں کھڑا کرتا ہوں *خوب اِخلاص سے کام لینے کے باوجود یہی خوف رکھتا ہوں کہ نہ جانے میری نماز قبول ہوگی یا نہیں ! ([1])

سُبْحٰنَ اللہ! کیسی عظیم نماز ہے...!! کاش! ہمیں بھی توفیق ملے، ہم بھی ایسے پیارے پیارے تَصَوُّرات باندھ کر نماز پڑھیں۔ اللہ پاک ہمیں توفیق نصیب فرمائے۔

(3):اِخلاص کے ساتھ نماز پڑھیئے!

پیارے اسلامی بھائیو!  نماز کی قَبولیت کے لئے سب سے بنیادی شرط اِخلاص ہے۔ لہٰذا ہر طرح کی نماز خواہ وہ فرض ہو یا نفل، صرف و صرف اللہ پاک کو راضی کرنے کےلئے ادا


 

 



[1]... احیاء علوم الدین، کتاب اسرار الصلاۃ و مہماتہا، الباب الاول فی فضائل...الخ، جلد:1، صفحہ:202 ۔