Book Name:Namaz Mein Khushu Laney Ke 27 Madani Phool
خشوع و خضوع میں خَلَل پڑے * سخت سردی اور سخت گرمی سے بچاؤ کے اَسباب بھی اختیار کیجئے * اگر کھانے یا پیشاب وغیرہ کی حاجت ہو تو اس سے فارغ ہوجایئے۔
حضرت ابو دَرداء رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے تھے:آدمی کی سمجھداری سے ہے کہ پہلے ہی اپنا ضروری کام نمٹا لے تاکہ نماز شروع کرتے وقت اس کا دِل فارِغ ہو۔([1])تابعی بزرگ حضرت مَسرُوق رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اپنے اہلِ خانہ سے فرماتے: (مجھ سے متعلق) اپنی تمام حاجتیں میرے نماز شروع کرنے سے پہلے پہلے مجھے بیان کردو۔ ([2])
نماز میں جو کُچھ پڑھتے ہیں، اُس کے معنٰی یاد ہوں
خشوع حاصل ہونے کےلئے نماز میں پڑھی جانے والی سورتوں اور اَذکارِ نماز مثلاً ثنا، سورۂ فاتحہ، رُکوع اور سجدے کی تسبیحات و دُرُود شریف وغیرہ کے معانی معلوم ہوں تا کہ پتا چلے کہ اپنے پروردگار سے کیا عرض کر رہے ہیں۔ آیات و دُعاؤں کے مَعانی اگر ذہن میں موجود ہوں گے تو خیالات قابو میں رہ سکیں گے اور اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! پورے طور پر خشوع و خضوع سے نماز ادا کرنے کی سعادت نصیب ہو گی۔
نماز میں خشوع لانے کے 27 مَدَنی پھول
اللہ پاک ہمیں خشوع و خضوع سے نماز پڑھنے کی توفیق بخشے، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ اس کے لئے مدنی پھول دیتے ہوئے فرماتے ہیں: (1):بھوک پیاس ہو تو مٹا لیجئے