Book Name:Namaz Mein Khushu Laney Ke 27 Madani Phool

ضائع کرے۔

خُدا کی پناہ! خُدا کی پناہ...!! اے پیارے اسلامی بھائیو! غور تو فرمائیے! ہماری نماز، وہ عظیمُ الشان عِبَادت جس نے ہمارے کردار کو سنوارنا تھا، جس نے ہمیں گُنَاہوں کی گندگی سے پاک کرنا تھا، جس نے ہمیں بُرائی اور بےحیائی سے بچانا تھا، جب وہ نماز ہی ہمارے ضائع ہو جانے کی دُعائیں کر رہی ہو گی تو بتائیے! پِھر ہمارے پلّے بچے گا کیا...؟ ہم سُدھر کیسے سکیں گے؟ ہمارے حالات کیسے سَنْوریں گے؟ روزی میں برکت کہاں سے آئے گی؟ بیماریوں سے حفاظت کس طرح ہو پائے گی...؟ یہ تو دُنیا کی بات ہے، ایسی نمازیں لے کر ہم اللہ پاک کے حُضُور کس طرح حاضِر ہو سکیں گے...؟

اس لئے میرے پیارے اسلامی بھائیو! نماز اَہَم ترِین عِبَادت ہے، اس کے لئے باقاعِدہ وقت نکالئے! نماز پُورے اہتمام کے ساتھ پڑھا کیجئے! پُورے اطمینان سے، سنّتوں اور مستحبات کا خیال رکھتے ہوئے وُضُو کیجئے! پِھر بڑے سلیقے سے، وقار کے ساتھ، دِل میں عاجزی لئے، زہے نصیب! خوفِ خُدا سے لرزتے ہوئے مسجد میں آ کر صَف میں کھڑے ہو جائیے! پِھر پُوری تَوَجُّہ اور مکمل اِطمینان کے ساتھ نماز پڑھیئے! آپ دیکھیں گے، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! چند ہی دِنوں میں دِل کا میل دُھلنا شروع ہو گا، دِل میں نُور بھرنا شروع ہو گا، پِھر اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! وہ برکتیں نصیب ہوں گی کہ دُنیا و آخرت سَنْور جائیں گی۔

اطمینان سے نماز پڑھنے کی فضیلت

حدیثِ پاک سنیئے! حضرت عُبادہ بن صَامِت رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے کہ نبیِ رَحمت، شفیعِ اُمت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا فرمانِ عالی شان ہے: جو شخص اچھی طرح وُضو