Book Name:Namaz Mein Khushu Laney Ke 27 Madani Phool
ہیں کہ پڑھ کر مزہ آجاتا ہے *پِھر اس کے ساتھ ساتھ احیاء العلوم جلد: 1 سے نماز کا باب پڑھ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! نماز کے ظاہِری باطنی آداب سے متعلق بہت کچھ سیکھنے کو مل جائے گا۔ اللہ پاک ہمیں عَمَل کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔
آئیے! نماز کے چند آداب سُنتے ہیں:
(1):نماز کو وقت دیجئے!
نماز کا پہلا اور اَہَم تَرِین اَدب یہ ہے کہ نماز کو وقت دیجئے! دیکھئے! نماز کو دِین کا سُتُون قرار دیا گیا ہے، دِین کے فرائِض میں اَہَم ترین فرض نماز ہے، اس کے اتنے سارے فضائل اور فائدے بیان کئے گئے ہیں۔ اب ان فائدوں تک پہنچنے کے لئے، اس اَہَم تَرِین فرض کو ادا کرنے کے لئے ہمیں وقت تو نکالنا ہی پڑے گا مگر افسوس! *ہمارے ہاں حالات ایسے ہیں کہ لوگ جلدی جلدی مسجد میں آتے ہیں، جیسی تیسی ہو سکے نماز پڑھتے ہیں اور گھر کو روانہ ہو جاتے ہیں، جتنی جلدی نماز کے وقت مچائی جاتی ہے، شاید ہی کسی اور کام کے لئے مچائی جاتی ہو گی...!! *پِھر اللہ بھلا نہ کرے شیطان مردُود کا...!! یہ بھی ستاتا رہتا ہے، جُونہی نماز شروع کی، کبھی کوئی کام یاد آتا ہے، کبھی کوئی یاد آتا ہے، بس پِھر جلدی مچ جاتی ہے کہ جلدی جلدی نماز پڑھو! پِھر ابھی فُلاں فُلاں کام بھی کرنا ہے۔
یُوں لوگ دُنیوی کاموں کے لئے نماز میں جلدی مچاتے اور آدابِ نماز کا لحاظ رکھے بغیر ہی جیسی تیسی پڑھ لیتے ہیں۔ اللہ پاک ہمارے حال پر رحم فرمائے، نماز میں جلدی مچانا بہت نقصان دِہ ہے۔