Book Name:Namaz Mein Khushu Laney Ke 27 Madani Phool
رہوں مست وبے خود میں تیری وِلا میں پلا جام ایسا پلا یاالٰہی!([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! نماز بہت بابرکت عِبَادت ہے *نماز اللہ پاک کی رِضا کا سبب ہے * نماز پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے * نماز انبیائے کرام علیہمُ السَّلام کی سُنّت ہے *نماز اندھیری قبر کا چراغ ہے *نماز عذابِ قبر سے بچاتی ہے *نماز نُور ہے * نماز دِین کا ستون ہے *جنّت کی چابی ہے *نماز سے رحمت اُترتی ہے *نماز دُعاؤں کی قبولیت کا سبب ہے *نماز بیماریوں سے بچاتی ہے *بدن کو راحت پہنچاتی ہے *نماز سے روزی میں برکت ہوتی ہے *نماز بےحیائی اور بُرے کاموں سے بچاتی ہے *نماز کا وقت پر ادا کرنا تمام اَعْمال سے اَفْضل ہے *نمازی کے لئے سب سے بڑی نعمت یہ ہے کہ اسے روزِ قیامت اللہ پاک کا دِیدار ہو گا۔([2])
اس لئے ہمیں چاہئے کہ نماز پڑھا کریں، پانچوں نمازیں پڑھا کریں، مسجد میں باجماعت پڑھا کریں ، زہے نصیب! پہلی صَف میں تکبیرِ اُوْلیٰ کے ساتھ پڑھا کریں۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اس کی برکت سے دِین و دُنیا کی بےشُمار بھلائیاں نصیب ہو جائیں گی۔
بھائیو! گر خُدا کی رضا چاہئے آپ پڑھتے رہیں باجماعت نماز
آؤ! مسجد میں جھک جاؤ ربّ کے حُضُور تم کو دِلوائے گی حق سے رِفعت نماز
صبر سے اور نمازوں سے چاہو مدد پُوری کروائے ہر ایک حاجت نماز