Book Name:Namaz Mein Khushu Laney Ke 27 Madani Phool
جس میں نماز کے فرائض و واجبات، سُنن و مستحبات، نماز کا عملی طریقہ، نماز کو توڑنے والے کاموں کی تفصیل اور اس کے علاوہ بہت کچھ سکھایا جاتا ہے، یہ کورس فِیزِیکلی اور آن لائن دونوں طرح کیا جاسکتا ہے، فِیزیکلی اس کورس میں شرکت کے لئے دار السنّہ پر رابطہ کیجئےجبکہ آن لائن شرکت کے لئے فیضان آن لائن اکیڈمی کی ویب سائٹ www.Quranteacher.net وزٹ کیجئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: فجر کے لئے جگانا
پیارے اسلامی بھائیو! نیک نمازی بننے، دِل کو نَرم بنانے، نمازوں میں خشوع و خضوع پانے اور اللہ و رسول کی محبّت سے دِل جگمگانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول کے ساتھ وابستہ ہو جائیے! 12 دِینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حصّہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دِین و دُنیا کی بہت بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ 12 دِینی کاموں میں سے ایک دِینی کام ہے: فجر کے لئے جگانا۔
*-نمازِ فجر کے لئے جگانا سُنَّتِ مصطفےٰ ہے؛ *اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم فجر کے لئے جاتے ہوئے سوئے ہوؤں کو جگاتے تھے([1]) *مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کا بھی یہی انداز تھا ([2])اور *مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت علی المرتضی رَضِیَ اللہُ عَنْہُ بھی اس پیاری پیاری سُنّت کے