Namaz Mein Khushu Laney Ke 27 Madani Phool

Book Name:Namaz Mein Khushu Laney Ke 27 Madani Phool

عامِل تھے۔ ([1])

*-آپ بھی یہ سُنَّت اپنائیے! نماز ِ فجر کے لیے جگایا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہت برکتیں ملیں گی *دوسروں کو جگائیں گے تو خود بھی نمازِ فجر باجماعت پڑھنے کی سَعَادت ملے گی *صبح صبح نیکی کی دعوت عام کرنے کا ثواب ملے گا *آپ کے جگانے سے جتنے لوگ نماز پڑھیں گے، ان سب کی نمازوں کا ثواب انہیں بھی ملے گا اور اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! آپ کے اعمال نامے میں بھی لکھا جائے گا *صبح صبح پیدل چلنے  کا موقع ملے گا تو صحت اچھی رہے گی *ایک اَہَم فائدہ یہ کہ مسجد کی رونق بڑھ جائے گی،  ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے: ہم نے سردیوں میں نمازِ فجر کے لئے جگانا شروع کیا تو اتنے نمازی بڑھے کہ  صحنِ مسجد میں شامیانے لگانے پڑ گئے۔ سُبْحٰنَ اللہ!

کوئی مشکل نہیں ہے، وقتِ جماعت سے 20، 25 منٹ پہلے اُٹھ جائیے! نمازِ فجر کے لئے تو جانا ہی ہے، صدا لگاتے چلے جائیے! مسجد بھی پہنچ جائیں گے اور اللہ پاک کے فضل سے نیکی کی دعوت عام کرنے کا ثواب بھی مل جائے گا۔ نِیّت کر لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!نمازِ فجر کے لئے جگایا کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

فیضانِ مدینہ کیلئے  زمین مل گئی

ایک اسلامی بھائی کا بیان ہےکہ دَعْوَتِ اِسْلَامی کے مَدَنی قافلے کے ساتھ ہم ایک شہر میں گئے،اَذانِ فَجْر کے بعد ہم فجر کے لئے جگانے جا رہے تھے کہ اچانک ایک گھر سے ایک ماڈرن نوجوان ہمارے ساتھ شامِل ہوا اور اُس نے فَجْر کی نَماز مَسْجِد میں باجَمَاعَت ادا کی۔بعد


 

 



[1]...تاریخ الخلفاء، صفحہ:112ماخوذاً۔