Book Name:Namaz Mein Khushu Laney Ke 27 Madani Phool

جس کو جتنا اطمینان وسُکون حاصل ہوتا ہے ،اُسی کے مطابق ان کا حشر (یعنی اٹھایا جانا)ہوگا۔([1])  

اللہ پاک ہمیں خشوع و خضوع کے ساتھ نماز پڑھنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ ہم خشوع و خضوع کے ساتھ نماز کس طرح پڑھ سکتے ہیں...؟ اس کے لئے ہمیں کیا کرنا ہو گا؟ شیخِ طریقت، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ نے اپنی کتاب فیضانِ نماز میں اس کے طریقے بھی لکھے ہیں، آئیے! سنتے ہیں:

آقا کی 4دعائیں

پیارے اسلامی بھائیو! خشوع کی جگہ دل ہے جبکہ اَعضا اس کے ظاہر ہونے کا مقام۔ خُشوع کا حاصِل ہونا ، اللہ پاک کی نہایت عظیم نعمت ہے۔ شیطان پہلے تو بندے کو نماز سے روکتا ہے، اگر بندہ پھر بھی نماز پڑھنے لگتا ہے تو مختلف دُنیوی چیزیں یاد دِلا کر نماز کی رُوح یعنی خشوع وخضوع ختم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ بزرگانِ دین رحمۃُ اللہِ علیہمخشوع و خضوع کے ساتھ نمازیں ادا کیا کرتے تھے،ہمیں بھی خشوع وخضوع حاصِل کرنے کے لئے خوب کوشش کرنی اور اسے پانے کے لئے گِڑگڑا کر دُعائیں مانگنی چاہئیں۔

(1):ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم یوں دعا مانگا کرتے:

اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ قَلْبٍ لَّا یَخْشَعُ([2])

ترجمہ: اے اللہ پاک!میں اس دل سے تیری پناہ لیتا ہوں ،جوخَشوع اِختیار نہ کرے۔


 

 



[1]...   فیضانِ نماز، صفحہ:283۔

[2]...ترمذی، کتاب الدعوات، صفحہ:799، حدیث:3482۔