Book Name:Namaz Mein Khushu Laney Ke 27 Madani Phool
کرے *میری حرام کی ہوئی چیزوں سے رُکا رہے*میری نافرمانی پر نہ اڑے *بھوکے کو کھانا کھلائے *بے لباس کو لباس پہنائے *مصیبت زدہ پر رحم کرے *مسافِر کو ٹھکانا دے اور *یہ سب کچھ میری رضا کے لئے کرے۔میری عزّت وجلال کی قسم! *اس کے چہرے کا نور میرے نزدیک سورج کے نور سے زیادہ روشن ہوگا *اس کے علاوہ میں اس کی جَہالت کوحِلْم(یعنی بُرباری۔ نرمی) اور *تاریکی (یعنی اندھیرے) کو روشنی بنادوں گا *وہ مجھے پُکارے گا، میں اُسے لَبَّیْک کہوں گا *مجھ سے سُوال کرے گا، میں اُسے عطا کروں گا *مجھ پر قسم اٹھائے گا، میں اُس کی قسم پوری کروں گا * اس کے ساتھ ساتھ اسے اپنا قُرب عطا کرکے اُس کی نگہبانی کروں گااور *اپنے فرشتوں کے ذریعے اس کی حفاظت کرواؤں گا۔([1])
مولا سے اپنے ملتا ہے بندہ نماز میں اٹھ جاتا ہے جدائ کا پردہ نماز میں
آپہنچا خاص اپنے شہنشاہ کے حضور جب بندہ ہاتھ باندھ کے آیا نماز میں
گر قبر کے اندھیرے سے ڈر ہے تو پڑھ نماز ہے ظلمتِ لحد کا اُجالا نماز میں
توجُّہ ہٹانے والے معاملات سے پہلے فارغ ہو جایئے
خشوع و خضوع سے نماز پڑھنے کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ * نماز شروع کرنے سے پہلے ان تمام چیزوں سے خود کو فا رِغ کرلیجئے! جو نمازمیں توجُّہ بٹنے اور یادِ الٰہی سے غافل کرنے کا باعث بن سکتی ہوں * جگہ پُرسُکون اور شور شرابے سے دُورہو * سامنے کے پردے یا جائے نماز پر ایسا نقش ونگار،سِلوٹیں اور ابھار وغیرہ نہ ہو ،جس سے توجُّہ بٹے اور