Namaz Mein Khushu Laney Ke 27 Madani Phool

Book Name:Namaz Mein Khushu Laney Ke 27 Madani Phool

(22):مختلف نمازوں میں سُوْرَۃُ الْفَاتِحَہ کے علاوہ پڑھی جانے والی سُورتیں بدل بدل کر پڑھئے (23):دورانِ نماز تلاوت میں تجوید کے ضَروری قواعد پر عمل کیجئے (24):آیات و اذکار کا ایک ایک حَرف دُرست اَدا کیجئے اور (25):نماز میں جو کچھ پڑھتے ہیں اُس کے معنیٰ پر نظر رکھئے (26):نماز کے فرائض، واجبات، سُنن و مستحبات اچھی طرح بجا لایئے (27):جلد جلد نہیں بلکہ اطمینان سے نماز پڑھئے۔

خشوع اے خدا! تو نمازوں میں دیدے

اِجابَت کرم سے دُعاؤں میں دیدے

اللہ پاک ہمیں پانچوں نمازیں، پابندی کے ساتھ باجماعت مسجد میں، ظاہِری باطنی آداب کا لحاظ رکھتے ہوئے پڑھتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

امیر اہلسنّت کی 4کتب کا تعارف

پیارے اسلامی بھائیو! جس طرح نماز ہر عاقل بالغ مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے، یونہی اس کے ضروری احکام سیکھنا بھی ضروری  ہیں۔موجودہ دور میں  امیرِاہلسنت مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ  الْعَالِیَہ کی ذات کسی نعمت سے کم نہیں ، آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ  الْعَالِیَہ نے ہر سطح کے فرد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے آسان انداز میں نماز کے فضائل و احکام کے متعلق 4 کتب تحریر فرمائی ہیں؛(1): فیضانِ نماز: * یہ کتاب تقریباً600 صفحات پر مشتمل ہے * نماز کی محبت اور اس کے آداب کی پہچان کے لئے اس کتاب کو پڑھنا نہایت فائدے مند ہے * اس کتاب میں نماز پڑھنے کے ثوابات * پانچوں نمازوں کے فضائل * جماعت