Book Name:Namaz Mein Khushu Laney Ke 27 Madani Phool
بلکہ واہ واہ کی آفت ِ بد سے فصل ِ عبادت داؤ پر لگا دیتے ہیں۔
نفسِ بدکار نے دل پر یہ قِیامت توڑی
عملِ نیک کیا بھی تو چھپانے نہ دیا
وضاحت:اللہ پاک کی توفیق سے اگر نیکی کرنے کا موقع مل ہی گیا تو نفس نے ایسا ظلم کیا کہ میرے دل میں اس کو مشہور کرنے کی خواہش ڈال دی۔
اللہ کریم ہمیں توفیق بخشے، ریاکاری سے بچ کر صِرْف و صِرْف اللہ پاک کی رضا پانے کی نِیّت کے ساتھ پانچوں نمازیں ادا کیا کریں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! رَبّ راضِی ہو گا اور بہت برکتیں نصیب ہوں گی۔
(4):نماز خشوع و خضوع کے ساتھ پڑھیئے!
پیارے اسلامی بھائیو! نماز کے آداب میں سے ہے کہ نماز خشوع و خضوع کے ساتھ پڑھی جائے۔ اللہ کریم پارہ 18 سُوْرَۃُ الْمُؤْمِنُوْن کی آیت نمبر 1اور2 میں اِرشادفرماتاہے:
قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُوْنَۙ(۱) الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ صَلَاتِهِمْ خٰشِعُوْنَۙ(۲) (پارہ:18، المؤمنون:1-2)
ترجمہ کنزُ العِرفان: بیشک ایمان والے کامیاب ہو گئے، جو اپنی نماز میں خشوع و خضوع کرنے والے ہیں۔
تفسیر صراط الجنان جلد6، صفحہ494، پر ہے: اِس آیت میں ایمان والوں کو بِشارت (یعنی خوش خبری )دی گئی ہے کہ بے شک وہ اللہ پاک کے فضل سے اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے اور ہمیشہ کے لئے جنّت میں داخل ہو کر ہر ناپسندیدہ چیز سے نجات پا جائیں گے۔ مزید صفحہ496 پر ہے: ایمان والے خشوع وخضوع کے ساتھ نماز ادا کرتے ہیں، اس وقت