Book Name:Namaz Mein Khushu Laney Ke 27 Madani Phool

(2):پیشاب وغیرہ (3):ضَروری بات چیت اور (4):فون کرنے سننے سے فارغ ہو لیجئے (5):موبائل فون سائلنٹ کر دیجئے (6):بچوں سے دور رہئے (7):شور وغل کی آواز سے بچنے کی تدبیر کیجئے (8):جو انتظار میں ہو ،اُس کو فارغ کر دیجئے (9):سامنے والی دیوار پر نقش و نگارہو یاسامنے شیشہ (Mirror) وغیرہ ہو اور دھیان بٹتا ہو تو جگہ بدل دیجئے (10):اگر گرمی خشوع میں رکاوٹ بنتی ہو تو پنکھے یا ممکن ہو تو A.C کی ترکیب رکھئے (11):سردی لگتی ہو تو نماز میں گرم لباس اور ہیٹر وغیرہ استعمال کیجئے (12):لباس، عمامہ، چادر وغیرہ میں سے کوئی چیز یکسوئی میں رکاوٹ نہ بنے، اس کا خیال رکھئے، مَثَلًا لباس تنگ نہ ہو، اس کی چبھن محسوس نہ ہوتی ہو، وغیرہ (13):پاؤں پر مچھر کاٹتے ہوں تو موزے پہن لیجئے (14):عمامہ یا اس کے اوپر کی چادر سجدے میں سرکتے اُترتے رہنا یا گرمی لگنے یا گھٹن وغیرہ کا باعث ہوناوغیرہ خشوع میں رکاوٹیں ہیں (15):جیب میں موجود اشیا کا بوجھ رُکاوٹ بنتا ہو تو نِکال دیجئے (16):نقش و نگار والے مصلّے پر نماز پڑھنے سے بچئے (17):مصلّٰی یا کارپیٹ وغیرہ خشوع میں کمی کا باعث بنتے ہوں تو ہٹا دیجئے یا خود ہٹ جایئے (18):جو بھی شے خشوع میں خلل ڈالتی ہو ممکنہ صورت میں اُسے دُور کر دیجئے (19):خشوع میں وسوسے رکاوٹ بنتے ہوں تو نماز شروع کرنے سے پہلے دوسرے نہ دیکھیں،  اِس طرح اُلٹے کندھے کی طرف 3بار تُھو تُھو کیجئے پھر لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ الْعَلِّی الْعَظِیْم پڑھئے *قیام میں سجدے کی جگہ * رکوع میں قدموں پر * سجدے میں ناک پر اور * قعدے میں گود میں نظر رکھئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! وسوسوں سے بچت ہوگی (20):جو نماز ادا کر رہے ہیں، اُسے اپنی زندگی کی آخری نماز تصور کیجئے (21):یہ ذہن بنائے رکھئے کہ مجھے اللہ پاک دیکھ رہا ہے