Book Name:Hajj Ka Sawab Dilanay Walay Amal

سمیٹ لیتا ہے)۔ ([1])

جنّت میں باغات لگوانے کا طریقہ

حضرت ابوسلیمان دارانی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: جنّت میں خالی زمین ہے۔ جب بندہ ذِکْرُ اللہ کرتا ہے تو فرشتے اس جنّتی زمین میں اُس کے لئے باغات لگانا شروع کر دیتے ہیں، بندہ جب تک ذِکْر کرتا رہتا ہے، فرشتے باغات لگاتے رہتے ہیں، جب بندہ رُک جاتا ہے تو فرشتے بھی رُک جاتے ہیں۔([2])

کثرتِ ذِکْر نہ کرنے کے بعض اسباب

پیارے اسلامی بھائیو!اندازہ لگائیے! ذِکْرُ اللہ  کتنی اعلیٰ عبادت ہے مگر آہ! غفلت...! *دِل میں سوز نہیں* نیکیوں کی حِرْص نہ ہونے کے برابر ہے*فِکْرِ آخرت کی کمی ہے *فُضُولیات میں مصروف رہنے کی عادَت ہے*دُنیا کی محبت گویا دِل میں گھر کر چکی ہے *ہر وقت بس دُنیوی سوچوں ہی میں مَصْرُوف رہتے ہیں*فضول باتیں سُننے اور بولتے چلے جانے کی تو ایسی لَت پڑی ہے کہ بَس اللہ پاک کی پناہ! *غیبت*چغلی*جھوٹ نہ جانے کیسے کیسے گُنَاہ یہ زبان ہم سے کرواتی ہی رہتی ہے، پھر رہی سہی کَسَر سوشل میڈیا نے نکال دی، کبھی تنہائی میں بیٹھنے کا موقع مِل ہی جائے تو جھٹ سے موبائِل ہاتھ میں اور *فیس بُک*یوٹیوب وغیرہ وغیرہ میں مگن ہو جاتے ہیں۔ کاش! ہم نیکیوں کے حریص بن جائیں۔

میری زَبان تر رہے ذِکر و  دُرُود  سے        بے جا  ہنسوں  کبھی  نہ  کروں  گفتگو  فُضُول([3])


 

 



[1]...معجم کبیر، جلد:8،صفحہ:481، حدیث:16812۔

[2]...رسالہ قشیریہ،باب الذکر،  صفحہ:259۔

[3]...وسائل بخشش، صفحہ:243۔