Book Name:Hajj Ka Sawab Dilanay Walay Amal

(6):مسجد کی علمی مجلس میں شریک ہونا

پیارے اسلامی بھائیو! حج کا ثواب دِلانے والا ایک اور عَمَل سنیئے! حضرتِ ابواُمامہ رَضِی اُعنہ فرماتے ہیں کہ، آخری نبی  ، مکی مَدَنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: جو صبح کو مسجد کی طرف بھلائی سیکھنے یا سکھانے کے ارادے سے چلے گا،  اُسے کامل حج کرنے والے کا ثواب ملے گا۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ! یہ بھی کتنا پیارا عَمَل ہے...!! الحمد للہ! دعوتِ اسلامی والے عاشقانِ رسول بعدِ فجر تفسیر سننے سنانے کا حلقہ لگاتے ہیں *اس میں تین قرآنی آیات *ان کا ترجمہ اور تفسیر سنی، سنائی جاتی ہے *فیضانِ سُنّت سے دَرْس ہوتا ہے *شجرہ شریف پڑھا جاتا ہے *دُعا ہوتی ہے اور *آخر میں اشراق، چاشت کے نوافِل بھی ادا کئے جاتے ہیں۔

*-آپ بھی تفسیر سننے سنانے کے حلقے میں شرکت کی عادَت بنائیے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہت برکتیں ملیں گی *حدیثِ پاک کے مطابق حج کا ثواب نصیب ہو گا*صبح کا وقت نیکیوں میں گزرے گا تو برکت ملے گی *سارا دِن اچھا گزرے گا *صبح صبح عِلْمِ دین سیکھنے کا موقع نصیب ہو گا*شجرہ شریف کی صُورت میں نیک بندوں کا ذِکْر ہو گا *ان کی محبّت دِل میں بیٹھے گی *اولیائے کرام کی رُوحانی توَجُّہ ملے گی *ایمان تازہ ہو گا *ان کے وسیلے سے کی گئی دُعائیں اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! پُوری ہوں گی *ایک بڑی برکت یہ کہ نمازِ فجر سے نمازِ اشراق تک مسجد میں رُکنا سُنّتِ مصطفےٰ ہے اس پر عَمَل کی سَعادَت مل جائے گی *حدیثِ پاک کے مطابق جو نمازِ فجر کے بعد ذِکْرُ اللہ  میں مشغول رہے، پھر اشراق، چاشت کے نوافِل پڑھے، اسے جہنّم کی آگ نہیں چھوئے گی۔ ([2])

اللہ پاک ہمیں عَمَل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم


 

 



[1]... معجم کبیر، جلد:4، صفحہ:248، حدیث:7346۔

[2]... شعب الایمان، باب فی الصیام، جلد:3، صفحہ:420، حدیث:3957۔