Book Name:Hajj Ka Sawab Dilanay Walay Amal

کو پیار سے دیکھئے! ہر مرتبہ دیکھنے پر ایک مقبول حج کا ثواب نصیب ہو گا *والدین وفات پاچکے ہیں تو ان کی قبر پر حاضِری دیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! مقبول حج کا ثواب نصیب ہو گا *نماز باجماعت ادا کیجئے! حج کا ثواب ملے گا *فجر کے بعد مسجد ہی میں بیٹھے رہئے! اشراق کے نوافِل پڑھ کر اُٹھئے! حج کا ثواب ملے گا *صبح کے وقت مسجد میں دِین سیکھنے سکھانے کے لئے جائیے! حج کا ثواب ملے گا *جمعہ کی نماز ادا کیجئے! نمازِ جمعہ کے لئے جلدی مسجد میں جائیے! حج کا ثواب ملے گا *اپنے مسلمان  بھائی کی ضرورت میں کام آئیے! اس کی برکت سے بھی اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! حج کا ثواب نصیب ہو گا۔  اللہ پاک ہمیں شوقِ حج نصیب کرے اور حج کا ثواب پانے کے لئے سارا سال بلکہ عمر بھر یہ نیک اَعْمال اپنائے رکھنے کی سَعَادت عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:علاقائی دورہ

پیارے اسلامی بھائیو! نیک نمازِی بننے، گُناہوں سے بچنے اور شوقِ حج، شوقِ مکّہ، شوقِ مدینہ بلکہ عشقِ شاہِ مدینہ دِل میں بڑھانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول کے ساتھ وابستہ ہو جائیے! 12 دِینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حصّہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دِین و دُنیا کی بےشُمار برکتیں نصیب ہوں گی۔ 12 دِینی کاموں میں ایک دِینی کام علاقائی دورہ بھی ہے۔   

*-حدیثِ پاک کا خُلاصہ ہے: جو قدم راہِ خُدا میں خاک آلود ہوں، انہیں جہنّم کی آگ نہیں چھوئے گی([1]) *نیکی کی دعوت دینے، بُرائی سے منع کرنے کے لئے گھر سے نکلنا


 

 



[1]... مسند امام احمد،جلد:6، صفحہ:507، حدیث:16356۔