Book Name:Hajj Ka Sawab Dilanay Walay Amal

100حج کا ثواب

اللہ پاک کے آخری نبی ، مُحَمَّدِ عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا : جس نے صبح و شام 100، 100 مرتبہ سُبْحٰنَ اللہ پڑھا تو وہ 100 حج کرنے والے کی طرح ہے۔([1])

پیارے اسلامی بھائیو! دیکھئے! کیسے آسان اعمال ہیں...!! حاجی حج کو جا رہے ہیں، انہیں حج مبارک ہو، ہم نہیں جا پا رہے، ہم کعبے کا طواف کرنے، مُزْدَلِفَہ و مِنیٰ اور عَرَفَات کے قیام کی برکتیں تو نہیں لُوٹ پا رہے، ہمیں اس مبارَک سَفَر کی سَعادت تو مُیسّرنہیں ہے، کم از کم ہم یہ تو کر ہی سکتے ہیں، روزانہ صبح کو 100 مرتبہ سُبْحٰنَ اللہ پڑھ لیں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! 100 حج کا ثواب نصیب ہو جائے گا۔ اللہ پاک ہمیں توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

(2):والدین کو پیار سے دیکھنا

پیارے اسلامی بھائیو! حج کا ثواب دِلانے والا دوسرا نیک عَمَل ہے: والدین کو پیار کی نگاہ سے دیکھنا۔ اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : جب اَوْلاد اپنے ماں باپ کی طرف رحمت کی نظر کرے تو اللہ پاک اس کے لئے ہر نظر کے بدلے حَجِّ مَبْرُور (یعنی مَقْبُول حج) کا ثواب لکھتا ہے۔ صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ عنہم نے عرض کیا : اگرچہ دِن میں 100 مرتبہ نظر کرے؟فرمایا:نَعَم،اللہ ُاَکْبَرُ وَ اَطْیَبُ یعنی ہاں ! اللہ پاک سب سے بڑا اور سب سے زیادہ پاک ہے۔([2])

سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے! کتنا آسان عَمَل ہے، ویسے یہ حدیثِ


 

 



[1]... ترمذی،کتاب الدعوات، صفحہ:797، حدیث:3471۔

[2]... شُعَبُ الْاِیمان ، باب فی بر الوالدین، جلد:6، صفحہ:186، حدیث:7856۔