Book Name:Hajj Ka Sawab Dilanay Walay Amal

ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے انہیں بھی حج کا ثواب کمانے کا طریقہ بتایا ہے، جی ہاں! حدیثِ پاک سنیئے!  پیارے نبی، رسولِ ہاشمی، مُحَمَّد ِعربی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:

مَنْ زَارَ  قَبْرَ اَبَوَیْہِ اَوْ اَحَدَہُمَا اِحْتِسَابًا کَانَ کَعَدْلِ حَجَّۃٍ مَبْرُوْرَۃٍ

ترجمہ: جو اپنے والدین، دونوں یا ایک (جو بھی وفات پا گئے ہوں،ان) کی قبر پر ثواب کی نیّت سے جائے، اس کا یہ عَمَل مَقْبُول حج کے برابر ہے۔   ([1])

سُبْحٰنَ اللہ! معلوم ہوا؛ جس کے والدین زِندہ ہیں، وہ پیار بھری نظروں سے اُن کی زیارت کرے، حج کا ثواب پائے گا اور جس کے والدین وفات پا چکے ہیں، اب بھی اس کے پاس موقع موجود ہے، وہ والدین کی قبر پر جائے، قبر کی زیارت کر لے، تب بھی مَقْبُول حج کا ثواب نصیب ہو جائے گا۔ اس لئے چاہئے کہ ہم والدین کی زیارت کریں، اگر وہ وفات پا چکے ہیں تو قبر پر حاضِری دیا کریں، یہ آسان سا کام چاہے دِن میں 100 بار کریں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ہر بار حج کا ثواب پائیں گے۔

(4):نمازِ باجماعت

پیارے اسلامی بھائیو! حج کا ثواب دِلانے والے اَعْمال میں ایک نیک عَمَل باجماعت نماز پڑھنا بھی ہے۔ حضرتِ ابواُمامہ رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے؛ رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : جو گھر سے پاک ہو کر جماعت سے فرض نماز پڑھنے جاتا ہے، اس کا ثواب اِحرام باندھے ہوئے حاجی کی طرح ہے اور جو چاشت کی نماز پڑھنے کیلئے مسجد کی طرف جائے اُس کا ثواب عمرہ کرنے والے جتنا ہے۔([2])


 

 



[1]...  نوادِرُ الْاُصُول، الاصل الخامس عشر، جلد:1، صفحہ:72۔

[2]... ابو داود، کتاب الصلاۃ،باب فضل المشی الی الصلاۃ، صفحہ:102، حدیث : 558۔