Book Name:Hajj Ka Sawab Dilanay Walay Amal

فرماتے ہیں، آنے والے ہفتے کے مدنی مذاکرے میں رسالہ خشوع خضوع سے نماز پڑھنے کے فضائِل  کا اِعْلان کیا جائے گا۔ یہ رسالہ خُود بھی پڑھیئے! دوسروں کو بھی ترغیب دِلائیے اور جو سوشل میڈیا مثلاً واٹس ایپ وغیرہ استعمال کرتے ہیں، رضائے اِلٰہی اور ثواب کے لئے یہ رسالہ دوسروں کو بھی شئیر (Share) کیجئے! *الحمد للہ! حج کے مہینے جاری ہیں،  مکتبۃ المدینہ کی بہت پیاری کتاب ہے: 27 واجباتِ حج اور تفصیلی احکام۔ بہت معلوماتی کتاب ہے، مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے قیمتاً طلب کی جا سکتی ہے۔ 110 روپے ہدیہ ہے۔ آج ہی یہ کتاب خرید لیجئے! خود بھی پڑھیئے! اور دوسرو کو بھی اس کی ترغیب دلائیے!

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سعادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِيْ فَقَدْ اَحَبَّنِيْ وَمَنْ اَحَبَّنِيْ كَانَ مَعِيَ فِي الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے مَحبّت کی اُس نے مجھ سے مَحبّت کی اور جس نے مجھ سے مَحبّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہوگا۔([1])

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا!        جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

وعدے کی پابندی سُنَّت ہے

2فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم:(1): جو وعدہ پُورا نہیں کرتا، اُس کا کوئی ایمان


 

 



[1]...تاریخ مدینہ دمشق، جلد:9، صفحہ:343۔