Book Name:Hajj Ka Sawab Dilanay Walay Amal

ہے تو وہ گناہوں سے بالکل پاک ہو جاتا ہے*مقبول حج کی جزا جنّت ہے* حج پچھلے گناہوں کو مِٹا دیتا ہے*حاجی اپنے گھر والوں میں سے 4 سو افراد کی شفاعت کرے گا *حاجی جس کے لئے دعائے مغفرت کر دے،  اس کی بھی مغفرت ہو جاتی ہے*حاجی اللہ کا مہمان ہے *حاجی کی دعا قبول کی جاتی ہے*حاجی کی تنگ دستی مٹا دی جاتی ہے*جو حاجی سفر ِحج میں فوت ہوجائےروزِ قیامت اپنی قبر سے باآواز بلند تَلبِیَہ (یعنی لَبَّيْك اَللّٰھُمَّ لَبَّيْك) پڑھتے ہوئے اٹھے گا*حاجی کو دورانِ سفر ایک روپیہ خرچ کرنے کے بدلے 10 لاکھ روپے خرچ کرنے کا ثواب ملتا ہے*حاجی طوافِ کعبہ کا شرف حاصل کرتا ہے تو اس پر60 رحمتیں برستی ہیں *حاجی مسجدِ حرام(یعنی جہاں خانہ کعبہ ہے، اس مسجد) میں نماز پڑھتا ہےتو اس پر 40 رحمتیں نازل ہوتی ہیں*حاجی مسجدِ حرام میں پہنچ کر صرف کعبہ شریف کی زیارت کرے تو اس پر 20رحمتیں نازل ہوتی ہیں۔

سُبْحٰنَ اللہ! یہ کیسے عظیم فضائل ہیں، اللہ پاک ہمیں بھی شوقِ حج نصیب فرمائے، کاش...! ہم بھی حج کی سعادت حاصل کریں، یاد رکھئے! حج کرنے کے لئےپیسے کی نہیں بلکہ سچی تڑپ کی ضرورت ہے،رَبّ کے ہاں سچی طلب اور سچی تڑپ دیکھی جاتی ہے،اگر تڑپ سچی ہو،طلب سچی ہو، شوق سچا ہو تو اللہ کریم کی رحمتیں ضرور ملتی ہیں، ضرور نظرِ کرم ہوتی ہےاور بندے کو حج کی سعادت مل ہی جاتی ہے۔

حج کا ثواب دِلانے والے اَعْمال

اللہ پاک ہمیں ہر سال حج کی سَعَادت نصیب فرمائے۔ یہ بات یاد رکھ لیجئے کہ جس پر حج فرض ہے، اس نے حج ہی کرنا ہے، کوئی دُوسرا کام، اس کے قائِم مقام نہیں ہو سکتا۔ البتہ! یہ بھی اپنی جگہ ایک حقیقت ہے کہ حج سَفَرِ عشق ہے، فرض ہو یا نہ ہو، عُشّاق کے دِل اس