Book Name:Hajj Ka Sawab Dilanay Walay Amal

مبارَک سَفَر کے لئے تڑپتے ہیں، کتنے ایسے ہیں جو بیچارے حج کے لئے قافلے جاتے دیکھ کر اُداس ہو جاتے ہیں، آنکھوں میں آنسو لئے حسرت سے کہتے ہیں:

حاجیوں کے بن رہے ہیں قافلے پِھر یانبی!     پِھر نظر میں پِھر گئے حج کے مناظِر یانبی!

آہ! پلّے زَر نہیں، رختِ سَفَر سرور نہیں       تم بُلا لو! تم بُلانے پر ہو قادِر یانبی!

غم کے بادَل چھا رہے ہیں، آہ! میرے قلب پر  حاضِری کی دو اجازت مجھ کو تم پِھر یانبی! ([1])

پیارے اسلامی بھائیو! یہ واقعی حقیقت ہے جو عاشِق ہیں، وہ سَفَرِ حج کے لئے تڑپتے بھی ہیں، بلکتے بھی ہیں، روتے اور آنسوبھی بہاتے ہیں۔ کاش! ہم سب کو یہ شوق، یہ ذوق، سَفَرِ حج کی سچّی طلب نصیب ہو جائے۔

بہر حال! جن خوش نصیبوں کو اس سال سَفَرِ حج کی سَعَادت مِل رہی ہے، ان کا مقام، اُن کا رُتبہ، اُن کی خوش بختی جُدا ہے۔البتہ وہ لوگ جو شوقِ حج رکھتے ہیں مگر جانے کی طاقت نہیں رکھتے، الحمد للہ! ہمارے پیارے پیارے دِینِ اسلام نے اُنہیں بھی محروم نہیں چھوڑا ہے، ہمارے پیارے آقا و مولیٰ، ہم سے محبّت فرمانے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ایسے بہت سارے اَعْمال ہمیں بتائے ہیں، جنہیں اپنا کر ہم حج کا ثواب حاصِل کر سکتے ہیں۔ آئیے! حج کا ثواب دِلانے والے چند نیک اَعْمال سُنتے ہیں:

 (1):ذِکْرُ اللہ کرنا

حدیثِ پاک میں ہے، صحابئ رسول حضرت ابودرداء رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ ہم نے بارگاہِ رسالت میں عرض کیا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! ذَہَبَ الْاَغْنِیَاء بِالْاَجْرِ یعنی اے اللہ پاک کے پیارے رسول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! اَہْلِ ثَرْوت (جنہیں مال و دولت کی


 

 



[1]...وسائلِ بخشش، صفحہ:376۔