Book Name:Hajj Ka Sawab Dilanay Walay Amal

مَاشَآءَ اللہ! سُبْحٰنَ اللہ! اے عاشقانِ رسول!  اس نیک عَمَل کو بھی اپنا لیجئے! نمازِ اِشْراق پڑھیے! بلکہ ساتھ 2 رکعت چاشت کے بھی مِلا لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ایک حج اور ایک عمرے کا ثواب نصیب ہو گا۔

نمازِ اشراق کی برکت سے بخشش ہو گئی

حُضُور خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: اللہ پاک سے محبّت کرنے والوں کا طریقہ ہے کہ صبح (یعنی فجر) کی نماز ادا کر کے سورج نکلنے تک جائے نماز پر بیٹھے رہتے ہیں، ان کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ اللہ پاک کی بارگاہ میں مَقْبُول ہو جائیں اور ان پر ہر وقت انوار کی تجلّی رہے، ایسا شخص جب صبح کی نماز ادا کر کے جائے نماز پر بیٹھا رہتا ہے تو فرشتے کو حکم ہوتا ہے کہ جب تک یہ نہ اُٹھے، اس وقت تک اس کے پاس جاکر اس کی بخشش مانگ۔

پھر خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے اس بارے میں ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے فرمایا: ایک کفن چور 40 سال تک کفن چُراتا رہا، آخر جب مرا تو کسی نے اسے خواب میں دیکھا کہ جنّت میں ٹہل رہا ہے،خواب دیکھنے والےنے اس کا سبب پوچھا تو بولا: میری ایک عادت تھی کہ جب میں صبح کی نماز ادا کر لیتا تو سورج نکلنے تک یادِ اِلٰہی میں مشغول رہتا، پھر اشراق کی نماز ادا کرتا۔ اللہ پاک چونکہ بہت بخشنے والا ہے، چنانچہ اللہ پاک نے میرے اس ایک عَمَل کو قبول فرمایا اور مجھے بخش دیا۔([1])

میں پڑھتا رہوں سنتیں وقت ہی پر          ہوں سارے نوافِل ادا یااِلٰہی!([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...دلیل العارفین(مترجم)، صفحہ:124، 126 ملتقطاً۔

[2]...وسائِلِ بخشش، صفحہ:102۔