Book Name:Hajj Ka Sawab Dilanay Walay Amal

حج کا ثواب دلانے والے 2اَعْمال

پیارے اسلامی بھائیو! حج کا ثواب دِلانے والے اور بھی بہت سارے اَعْمال ہیں، مثلاً  *رسولِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: اَلْجُمُعَۃُ حَجُّ الْمَسَاکِیْن یعنی جُمُعہ کی نماز مساکین کا حج ہے۔ ایک روایت میں ہے:اَلْجُمُعَۃُحَجُّ الْفُقَرَاء یعنی جمعہ کی نماز غریبوں کا حج ہے۔([1])*اسی طرح حدیثِ پاک میں ہے: جو اپنے کسی مسلمان بھائی کی حاجت پوری کرنے کیلئے جاتا ہے اللہ پاک اُس پر75ہزار فرشتوں کے ذَرِیعے سایہ فرماتا ہےوہ فرِشتے اس کیلئے دُعا کرتے ہیں اور وہ فارِغ ہونے تک رَحمت میں غو طہ زَن رَہتا ہے اور جب وہ اِس کام سے فارِغ ہوتاہے تو اللہ پاک اُس کیلئے ایک حج اور ایک عُمرے کا ثواب لکھتاہے۔ ([2])

بیان کا خُلاصہ

پیارے اسلامی بھائیو! خُلاصۂ کلام یہ ہے کہ حج پر جانا، مکّے پہنچنا، طواف کرنا، صفا و مروَہ کی سعی کے مزے لوٹنا، میدانِ عرفات، مُزدَلِفہ اور مِنٰی جانا، وہاں برستی ہوئی رحمتوں کا حقدار بننا بہت بڑی سَعَادت ہے، رَبِّ کریم ہمیں ہر سال یہ سَعَادت نصیب فرمائے۔ البتہ! اگر ہم حج کے لئے نہیں جا پا رہے، اتنے وسائِل نہیں ہیں، رُکاوٹیں ہیں، پِھر بھی دِل میں حج کی تڑپ تو رکھنی ہی چاہئے، دِل میں تڑپ ہو گی تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! کرم بھی ہو ہی جائے گا۔ پِھر اس کے ساتھ ساتھ یہ کہ ہم حج پر نہیں جا پائے، کم از کم حج کا ثواب دِلانے والے اَعْمال ہی اپنا لیں، ہم نے ابھی جو اَحادِیث سُنیں، ان کے مطابق ہم کتنے سارے حج کا ثواب کما سکتے ہیں۔ جی ہاں! *صبح کے وقت 100 مرتبہ سُبْحٰنَ اللہ پڑھیئے! 100 حج کا ثواب ملے گا *والدین


 

 



[1]... جامع الصغیر، صفحہ:221، حدیث:3635، 3636۔

[2]... معجم اوسط، 3 / 222، حدیث : 4396