Book Name:Hajj Ka Sawab Dilanay Walay Amal

بھی راہِ خُدا میں نکلنا ہے *ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نیکی کی دعوت دینے کے لئے بازاروں میں تشریف لے جاتے *مختلف قبائل میں جا کر بھی نیکی کی دعوت دیاکرتے تھے۔

دعوتِ اسلامی والے عاشقانِ رسول بھی اس پیاری ادا کو اداکرنے کوشش کرتے ہیں *گھر گھر،دُکان دُکان جا کر نیکی کی دعوت پیش کی جاتی ہے *لوگوں کو مسجد میں آنےکی دَعْوت دی جاتی ہے *نمازوں کی ترغیب دِلائی جاتی ہے *ہم اسے علاقائی دورہ کہتے ہیں۔

شرابی مدنی قافلے کا مسافر بن گیا

پیارے اسلامی بھائیو!  عاشقانِ رسول کا ایک مدنی قافلہ کَپَڑوَنج (گجرات، ہند) پہنچا، قافلے کے اسلامی بھائی علاقائی دورہ کرنے کیلئے مسجد سے باہر تشریف لے گئے، دورانِ علاقائی دورہ ایک شرابی کو نیکی کی دعوت دی، الحمد للہ! وہ شرابی مدنی قافلے والوں کے ساتھ مسجد کی طرف چل پڑا، اسلامی بھائی اس کے ساتھ اس قدر با خلاق طریقے سے پیش آئے کہ وہ 6دن تک مدنی قافلے والوں کے ساتھ رہا، علاقائی دورہ کی برکت اور عاشقانِ رسول کی صحبت کے سبب اس نے گناہوں سے توبہ کی،داڑھی مبارَک بڑھا لی، عمامہ شریف کا تاج بھی سر پر سجا لیا، یوں ایک شرابی علاقائی دورے کی برکت سے نیک نمازی بن گیا۔

گر آئے شرابی مٹے ہر خرابی

چڑھائے گا ایسا نشہ دینی ماحول

یقینا مقدر کا وہ ہے سکندر

جسے خیرسے مل گیا دینی ماحول

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد