Hajj Ka Sawab Dilanay Walay Amal

Book Name:Hajj Ka Sawab Dilanay Walay Amal

سُبْحٰنَ اللہ ! یہ ہے سچّا عشق رسول! آہ!اب عشقِ رسول کے صرف بلند بانگ دعوے رہ گئے ہیں، افسوس! صحت کے باوجود لوگوں کی جماعت تو جماعت، نماز تک چھوٹ جاتی ہے !

ہر عبادت سے برتر عبادت نماز

قلبِ غمگیں کا سامانِ فرحت نماز     ساری دولت سے بڑھ کر ہے دولت نماز

ہے مریضوں کو پیغامِ صحّت نماز

نارِ دوزخ سے بے شک بچائے گی یہ      رب سے دلوائے گی تم کو جنت نماز

*-*-*-*

پیارے نبی کی آنکھ کی، ٹھنڈک نماز ہے       جنت میں لے چلے گی جو، بے شک نماز ہے

کاش...! ہمیں بھی پانچوں نمازیں، مسجد میں پہلی صَف میں، تکبیرِ اُوْلیٰ کے ساتھ پڑھنے کی سَعَادَت ملے اور اس کی ایسی عادَت ہو جائے کہ مرتے دَم تک شَرْعِی مَجْبُوری کے بغیر کبھی ایک بھی جماعت چھوٹنے نہ پائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

(5):نمازِ اِشْراق

حضرتِ انس رَضِی اُعنہ سےروایت ہے کہ پیارے آقا مکی مَدَنی مصفطےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : جو فجر کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کرے پھر (مسجد میں ہی ) بیٹھا اللہ کا ذکر کرتا رہے، یہاں تک کہ سورج طلوع ہوجائے، پھر 2 رکعت نماز پڑھے، اس کیلئے ایک حج و عمرے کا ثواب ہے۔

حضرتِ انس رَضِی اُعنہ فرماتے ہیں: سرکار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے 3مرتبہ فرمایا: تَامَّةٍ تَامَّةٍ تَامَّةٍ (یعنی اس عمل سے مکمل حج و عمرے کا ثواب ملے گا )۔([1])


 

 



[1]... ترمذی، ابواب السفر، باب مایستحب من الجلوس...الخ، صفحہ:171، حدیث: 586۔