Book Name:Usman e Ghani Ke Akhlaq
میں ایک رسالہ پڑھنے کا اعلان ہوتا ہے، آنے والے ہفتے کے مدنی مذاکرے میں رسالہ فیضان ِابو عطّار کا اِعْلان کیا جائے گا۔ یہ رسالہ خُود بھی پڑھیئے! دوسروں کو بھی ترغیب دِلائیے اور سوشل میڈیا مثلاً واٹس ایپ وغیرہ پر رضائے اِلٰہی اور ثواب کے لئے دوسروں کو بھی شئیر (Share) کیجئے! * امیرِاہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا ایک بڑا ہی پیارا رسالہ ہےکرامات عثمان غنی ، جس میں آپ نے مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ اَمِیُر الْمُؤمِنِین حضرت عثمان غنی رَضِیَ اللہ عنہ کی سیرت مُبارَکہ کے مختلف پہلوؤں کو بیان کیا ہے۔ یہ رسالہ مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے 25 روپے میں قیمتاً طلب کیا جا سکتا ہے ۔ آج ہی یہ رسالہ خرید لیجئے! خود بھی پڑھیئے! اور دوسرو کو بھی اس کی ترغیب دلائیے!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِیْ فَقَدْ اَحَبَّنِیْ وَمَنْ اَحَبَّنِیْ كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے مَحَبَّت کی اس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا!
جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد