Book Name:Usman e Ghani Ke Akhlaq
امیرِاہلسنت مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اللہ پاک اور اس کے حبیب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے محبّت کرنے کے ساتھ ساتھ صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم اور اولیائے کرام رَحمۃُ اللہ علیہم سے بھی محبّت فرماتے ہیں ، چنانچہ اپنے مجموعہ کلام وسائلِ بخشش میں مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمان غنی رَضِیَ اللہ عنہ کی شان بیان کرتےہوئے لکھتے ہیں:
خدا بھی اور نبی بھی، خود علی بھی اس سے ہیں ناراض
عَدُو اُن کا اُٹھائے گا قیامت میں پریشانی
عَداوت اور کینہ اُن سے جو رکھتا ہے سینے میں
وہی بدبخت ہے ملعون ہے، مردود شیطانی
ہم اُن کی یاد کی دُھومیں مچائیں گے قیامت تک
پڑے ہو جائیں جل کر خاک سب اَعْدائے عثمانی([1])
وضاحت:پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے دَامادحضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ سے دشمنی رکھنے والوں سے * اللہ پاک * اس کے حبیب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم * اور حضرت علی رَضِیَ اللہ عنہ سب ہی ناراض و بیزار ہیں ، ایسا لعنتی شخص قیامت والے دن بہت پریشانی اٹھائے گا، حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہسے دشمنی رکھنے والے؛ بَدبَخت ، لعنتی اور شیطان کے چیلے ہیں، چاہے ان کے دشمن جل کر خاک ہوتے رہیں لیکن اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! ہم عاشقانِ صحابہ و اہل بیت قیامت تک ان کے ذکرِ خیر کے ڈَنکے بَجاتے رہیں گے۔
اللہ پاک ہمیں صحابہ و اَہْلِ بیت رَضِیَ اللہ عنہم کی سچّی پکّی محبّت نصیب فرمائے، ان پاک ہستیوں کی گستاخی و بےادبی سے مَحْفُوْظ فرمائے، کاش! * عشقِ مصطفےٰ * محبّتِ آلِ مصطفےٰ