Usman e Ghani Ke Akhlaq

Book Name:Usman e Ghani Ke Akhlaq

ہیں یا یُوں کہہ لیجئے کہ ایک طرح سے رشتے میں  مالِکِ جنّت، قاسِمِ نعمتصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے بھانجے لگتے ہیں * سابقینِ اَوَّلِیْن میں سے ہیں یعنی ابتدا ہی میں اسلام قبول کر کے دائرۂ اسلام میں داخِل ہو گئے تھے، اسلام قبول کرنے میں آپ کا چوتھا یا پانچواں نمبر ہے * عَشَرَہ مُبَّشَرَہ (یعنی زبانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے جنّت کی خوشخبری پانے والے 10 صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم  ) میں سے ہیں * سرکار ِاَعظم، رسولِ اکرم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ سے اتنی محبّت فرماتے تھے کہ آپ نے ایک، ایک کر کے اپنی 2 شہزادیاں حضرت عثمان رَضِیَ اللہ عنہ کے نِکاح میں دیں۔([1]) اعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اسی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں:

نُور کی سرکار سے پایا دوشالہ نُور کا                                           ہو مُبَارک تُم کو ذُو النُّوْرَیْن جوڑا نُور کا([2])

وضاحت:اے دو نوروں والے  پیارے عثمانِ غنی !آپ کو بہت بہت مبارک ہو کہ آپ کو پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کی 2صاحبزادیوں سے نکاح کرنے کا شرف حاصل ہوا۔

 * حدیثِ پاک میں ہے: اللہ پاک نے مجھے وَحْی فرمائی کہ میں اپنی 2بیٹیوں کا نِکاح عثمان سے کروں۔([3]) * ایک حدیثِ پاک میں فرمایا: اگر میری 100 بیٹیاں ہوتیں، ان میں سے ایک کی وفات ہوتی تو میں دوسری عثمان کے نِکاح میں دیتا، اس کا انتقال ہوتا تو میں تیسری عثمان کے نِکاح میں دیتا، یہاں تک کہ میں اپنی 100 کی 100 شہزادیاں ایک ایک کر کے عثمان کے نِکاح میں دے دیتا۔([4]) * مولائے کائنات، مولیٰ علیرَضِیَ اللہ عنہ سے حضرت عثمان غنی رَضِیَ اللہ عنہ


 

 



[1]...نزہۃ القاری، جلد:1، صفحہ:544، خلاصۃً۔

[2]...حدائِقِ بخشش، صفحہ:246۔

[3]...معجم اوسط، جلد:2، صفحہ:346، حدیث:3501۔

[4]...کنزُ العُمال، کتاب ا لفضائل،فضائل الصحابۃ،   جلد:7، جُز:13، صفحہ:21، حدیث:36201۔