Saaray Oonchon Se Ooncha Hamara Nabi

Book Name:Saaray Oonchon Se Ooncha Hamara Nabi

کو رُوحُ القدس سے (یعنی اپنی قدرتِ کاملہ سے بِن باپ کے) پیدا فرمایا * ابراہیم عَلَیْہ ِ السَّلام کو اپنا خلیل کیا * حضرت آدم عَلَیْہ ِالسَّلام کو بزرگی عطا فرمائی، آپ کو کیا خاص فضیلت عطا کی گئی ہے؟ حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس سے پہلے کہ  رسولِ خُداصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کوئی جواب ارشاد فرماتے، فورًا جبریلِ امین عَلَیْہ ِالسَّلام حاضِر ہو گئے، رَبِّ کائنات کا پیغام لائے، عرض کیا: اللہ پاک فرماتا ہے: اے  پیارے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! * اگر میں نے ابراہیم عَلَیْہ ِالسَّلام کو خلیل بنایا ہے تو اُس سے بہت پہلے آپ کو اپنا حبیب بنا لیا تھا * اگر میں نے موسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام سے زمین پر کلام کیا تو آپ کو آسمان سے اُوپَر بلا کر کلام کا شرف بخشا ہے * اگر عیسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام کو رُوح القدس سے (یعنی اپنی خاص قدرت سے بِن باپ کے) پیدا کیا ہے تو آپ کا نامِ نامی مخلوق کی پیدائش سے 2 ہزار سال پہلے پیدا کر دیا تھا * اے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! آپ کے قدم مُبارَک آسمانوں میں وہاں پہنچے، جہاں نہ پہلے کسی کے قدم وہاں پہنچے تھے، نہ آپ کے بعد کسی کے پہنچیں گے * اے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! اگر میں نے آدم عَلَیْہ ِالسَّلام کو بزرگی دِی تو آپ پر سلسلۂ نبوت کو ختم کیا، اے پیارے حبیب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! میرے ہاں آپ سے بڑھ کر عزّت والا میں نے کسی کو نہ بنایا، میں نے دُنیا اس لئے بنائی کہ لوگ آپ کی عزّت و عظمت کو دیکھ لیں، وَ لَوْ لَاکَ لَمَا خَلَقْتُ الدُّنْیَا اے محبوبِ ذیشان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! آپ نہ ہوتے تو میں دُنیا ہی نہ بناتا۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ! کیا شان ہے میرے آقاصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی...!! پِھر ہم کیوں نہ کہیں:

زمین و زماں تمہارے لئے مَکِین و مکاں تمہارے لئے

چُنین و چُناں تمہارے لئے بنے دو جہاں تمہارے لئے


 

 



[1]... تاریخ مدینہ دمشق، جلد:3، صفحہ:517، 518 ملتقطاً۔