Saaray Oonchon Se Ooncha Hamara Nabi

Book Name:Saaray Oonchon Se Ooncha Hamara Nabi

عظیم شان ہے...!! حضرت موسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام  اللہ پاک کے نبی ہیں، اُولُو العَزْم رسولوں میں سے ہیں، یعنی وہ 5 انبیائے کرام علیہمُ السَّلام  جو باقی سب نبیوں سے افضل ہیں، اُن میں سے ایک حضرت موسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام بھی ہیں * اللہ پاک نے آپ کو کَلِیْم بنایا * اپنا کلامِ پاک آپ کو سُنایا * کوہِ طُور پر تجلی فرما کر آپ کا رُتبہ مزید بڑھایا * اِتنی بلند شان والے نبی ہیں * اللہ پاک کا کتنا قُرْب رکھتے ہوں گے * کتنی اُونچی شان رکھتے ہوں گے * آپ کی عزّت اور رُتبے کا ہم تو تَصَوُّر بھی نہیں باندھ سکتے * اتنی بلند شان والے نبی حضرت موسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام کو ارشاد ہو رہا ہے: اے موسیٰ! مزید قُرب چاہتے ہیں تو میرے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پر دُرود پڑھا کریں، قُرب کی منزلوں میں مزید سے مزید ترقی کرتے چلے جائیں گے۔

خُدا نے اِس قدر اُونچا کیا پایہ مُحَمَّد کا                                 نہ پہچانا کسی نے آج تک رُتبہ مُحَمَّد کا

سیہ کاروں کی کیا گنتی کہ دَرگاہِ اِلٰہی میں                               وسیلہ ڈھونڈتے ہیں حضرت موسیٰ مُحَمَّد کا

وضاحت:اللہ پاک کے ہاں نبی کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا مقام و مرتبہ اِتنا بلند ہے کہ کوئی بھی اسے حاصل نہیں کر سکتا، اللہ !اللہ! ہم کس گنتی میں ہیں، اللہ پاک کا قُرب حاصل کرنے کے لئے تو حضرت موسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام بھی اُن کا وسیلہ پیش کرتے ہیں۔

پیارے اسلامی بھائیو! اِس سے اندازہ لگائیے! ہم جو گنہگار ہیں، سِیَہ کار ہیں، دِن رات گُنَاہوں میں ڈُوبے ہوئے ہیں، ہم پر کتنا لازِم ہے کہ ہم دُرود پڑھیں، کَثْرت سے پڑھیں، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!اِس کی برکت سے * گُنَاہ دُھل جائیں گے * دِل چمک جائے گا * اَخْلاق و کردار اور عادتیں نکھر جائیں گی * اللہ پاک نے چاہا تو ضرور اللہ پاک کا قُرب بھی نصیب ہو جائے گا * دُنیا بھی سنور جائے گی * آخرت میں بھی کامیابی نصیب ہو