Hum Aur Social Media

Book Name:Hum Aur Social Media

بَعْدَ مَآ اَمَاتَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْرُترجمہ: تمام تعریفیں  اللہ پاک کے لئے ہیں جس نے ہمیں مارنے کے بعد زندہ کیا اوراُسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔(بخاری، ۴/۱۹۶، حدیث:۶۳۲۵)

( اعلانات)

تمام ذمہ دار اسلامی بہنیں یہ نیت بھی فرمالیں کہ ماہِ رمضان کی برکتوں کو پانے  کے لیے دو اہم مدنی کام تربیتی حلقہ اور ہفتہ وار مدنی دورہ میں لازمی شرکت کریں گی ۔

تمام اسلامی بہنیں نیت فرمالیں کہ ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کیا کریں  گی کہ اگر ہم پابندی سے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کریں گی تو اچھی اچھی باتیں سیکھتی رہیں گی ۔ اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ 

اَلْحَمْدُللہ عَزَّوَجَلَّ  دعوتِ اسلامی کم وبیش 104شعبہ جات میں دینِ  متین کی خدمت  میں ملک و بیرونِ  سرگرمِ عمل  ہیں  حالانکہ حالات  ایسے  ہیں کہ آج گناہوں   کے پھیلانے پر  بہت زیادہ سرمایہ خرچ کیا جارہا ہے، آئیے ہم گناہوں کو روکنے  اور دین  کے پھیلانے کے لیے  اپنا سرمایہ  خرچ کرنے کا عزم کریں۔

مدنی مراکز  فیضانِ مدینہ

اَلْحَمْدُلِلّٰہ!مساجد کی تعمیرات کے ساتھ ساتھ مدنی مراکز "فیضانِ مدینہ"بنائے جاتے ہیں،ملک و بیرونِ ملک تقریباً 407فیضانِ مدینہ قائم ہیں۔

فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم:بیشک صَدقہ ربّ کے غضب کو بجھاتا اوربُری موت کو دفع کرتا ہے۔ ترمذی، کتاب الزکاۃ، باب ما جاء فی فضل الصدقة، ۲/ ۱۴۶، حديث:۶۶۴

نیت فرمالیجئے کہ اپنے تمام تر صدقاتِ واجبہ و نافلہ (زکٰوۃ، صدقہ،خیرات وغیرہ)  عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کو دیں گی۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ۔۔۔اللہ تعالٰی عمل کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

تمام اسلامی بہنیں یہ پمفلٹ"ماہِ رمضان میں گناہ کرنے والے کی قبر کا بھیانک منظر"مکتبۃ  المدینہ سے زیادہ تعداد میں