Duniya 4 Logon Ki Hai

Book Name:Duniya 4 Logon Ki Hai

طرح پھنس جائیں گے ، آمدنی بڑھانے ، مال جمع کرنے کی فکر کریں گے ، ہر حرام وحلال لینے پر دلیر ہوجائیں گے جیسا کہ آج کل عام ہے ۔ ([1])

یہ دور واقعی آ چکا ہے۔ آج کون حلال حرام کی فِکْر کرتا ہے، بس مال آنا چاہئے، جہاں سے بھی آئے...!!

اَلْاَمَان وَالْحَفِیْظ! اللہ پاک ہمارے حال پر رحم فرمائے۔ مال کمانا کیسے ہے، ہمیں یہ بھی سیکھنا چاہئے اور خرچ کیسے کرنا ہے، یہ بھی سیکھنا چاہئے۔

زُہد کے موضوع پر انوکھی کتاب

امام اعظم، امام ابوحنیفہ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے نہایت ہونہار شاگرد امام محمد بن حَسَن شَیْبَانی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ سے ایک مرتبہ کسی نے عرض کیا:عالی جاہ!آپ زُہد(یعنی دُنیا سے بےرغبتی)کے موضوع (Topic) پر ایک کتاب لکھ دیجئے! فرمایا:میں اس موضوع کی کتاب لکھ چکا ہوں۔پوچھا:وہ کونسی؟ فرمایا: کِتَابُ الْبیُوْع یعنی میری وہ کتاب جس میں خرید و فروخت کے اَحْکام بیان کئے گئے ہیں۔([2]) 

یعنی جو خرید و فروخت کے احکام نہیں جانتا، وہ حرام سے نہیں بچ سکتا اور جو حرام سے نہ بچ سکے، وہ زاہِد کیسے بن جائے گا؟ معلوم ہوا اَصْل میں زاہِد، دُنیا سے بے رغبتی رکھنے والا،دُنیا کی محبّت سے بچنے والا،متقی پرہیز گار وہی ہے جو خرید و فروخت میں شرعِی احتیاط برتنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ بازار اَصْل میں وہ جگہ ہے جہاں دُنیا اور مال و دولت کی محبّت اپنا رنگ دکھاتی ہے،پہاڑوں اور غاروں میں تنہا رہ کر عِبَادت کر لینا نسبتاً آسان ہے


 

 



[1]... مراۃالمناجیح، جلد:4، صفحہ:229۔

[2]... المبسوط للسرخسی ، کتاب البیوع ، جز:12،جلد:6، صفحہ:128 ۔