Duniya 4 Logon Ki Hai

Book Name:Duniya 4 Logon Ki Hai

خرچ کرتا ہے اللہ پاک اُسے اُس کے اِخْلاص کے اِعتبار سے 7سو گنا زیادہ ثواب عطا فرماتا ہے اور یہ بھی کوئی حد نہیں بلکہ اللہ  پاک کے خزانے بھرے ہوئے ہیں اور وہ کریم و جوَّاد ہے جس کیلئے چاہے اُسے اِس سے بھی زیادہ ثواب عطا فرما دے ۔([1])

غار میں دُودھ کس نے پہنچایا...؟

آج سے تقریباً ڈیڑھ،پونے 2سو سال پہلے کا واقعہ ہے، عرب کے کسی دیہات کا رہنے والا ایک شخص تھا، جس کا نام اِبْنِ جُدْعان تھا، موسمِ بہار میں ایک بار وہ اپنے اُونٹوں کے باڑے میں پہنچا تو دیکھا: اُس کے اُونٹ بہت  موٹے تازے اور صحت مند ہو گئے ہیں۔ ایک اونٹنی تو بہت ہی صحت مند تھی، اس کا دودھ بھی کافی اُتر رہا تھا، یہ دیکھ کر اس کا سَر شکر سے جھک گیا۔ پھر اچانک اُسے پارہ: 4، سُورۂ آلِ عمران کی یہ آیتِ کریمہ یاد آئی:

لَنْ  تَنَالُوا  الْبِرَّ  حَتّٰى  تُنْفِقُوْا  مِمَّا  تُحِبُّوْنَ  ﱟ (پارہ:4،سورۂ آلِ عمران:92)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:تم ہرگز بھلائی کو نہیں پا سکو گے جب تک راہِ خدا میں اپنی پیاری چیز خرچ نہ کرو ۔

اس نے فیصلہ کر لیا کہ اس اُونٹنی اور اس کے بچے کو راہِ خُدا میں صدقہ کروں گا۔ چنانچہ اپنے اس فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اس نے اُونٹنی اور بچے کو ساتھ لیا اور اپنے ایک پڑوسی کے گھر پہنچا، یہ پڑوسی بہت غریب تھا، اس کی 7 بیٹیاں تھیں،اِبْنِ جُدْعان نے دروازہ کھٹکھٹایا،پڑوسی باہَر نکلا،اِبْنِ جُدْعان نے اُونٹنی کی مُہَار (رسّی)پڑوسی کے ہاتھ میں دیتے ہوئے کہا : بھائی !یہ رکھ لو...!!یہ میری طرف سے تحفہ ہے۔پڑوسی کا چہرہ خوشی سے جگمگا اُٹھا،یقیناً اُس نے دِل  ہی دِل میں بہت دُعائیں بھی دی ہوں گی۔اِبْنِ جُدْعان اُونٹنی


 

 



[1]...  صراط الجنان، پارہ:3، سورۂ بقرہ، زیرِآیت:261، جلد:3، صفحہ:452 ۔