Book Name:Duniya 4 Logon Ki Hai
گیا*اسے خرچ کیسے کرنا ہے؟ میرے ہاتھ میں جو مال ہے، اس میں*اللہ پاک کے حُقوق کیا کیا ہیں؟*رشتے داروں کے حقوق کیا ہیں؟*پڑوسیوں اور دوسرے مسلمانوں کے حقوق کیا ہیں؟ وہ یہ سب باتیں جانتا ہے، پس یہ اُس کا عِلْم ہے جو اسے اَفْضَل بنا دیتا ہے۔
*دوسری طرف جو شخص ہے، وہ بھی مالدار ہے مگر اس کے پاس عِلْم نہیں ہے*وہ حلال اور حرام میں فرق کرنا نہیں جانتا*اس نے مال کما لیا مگر اسے خرچ کرنا نہیں جانتا*مال کے متعلق اللہ پاک کے حقوق کیا ہیں؟*رشتے داروں کے حقوق کیا ہیں؟ یہ باتیں اُسے معلوم نہیں ہیں، جب معلوم نہیں ہیں تو ان پر عَمَل بھی نہیں کرتا، بس یہی وہ چیز ہے جو اسے بدترین بنا دیتی ہے۔
اللہ اکبر! پیارے اسلامی بھائیو! یہاں عِلْمِ دِین کی اہمیت کو سمجھئے...!!*جو تاجِر اسلامی بھائی ہیں* بڑی بڑی کمپنیاں چلانے والے*فیکٹریاں چلانے والے*بڑے بڑے کاروبار کرنے والے*امیر اور مالدار اسلامی بھائی، میں اُن کی خِدْمت میں عرض کروں گا کہ عِلْمِ دِین سیکھنے کی طرف رُخ فرمائیے...!! یہ بہت ضروری چیز ہے۔
ہمارے ہاں ایک اَکْثریت ہے، جنہوں نے نماز سیکھی نہیں ہے، بس جیسے بچپن میں والدین کو، مسجد میں نمازیوں کو پڑھتے دیکھا، ویسے ہی پڑھتے چلے جا رہے ہیں، یہ اپنی جگہ پہ ایک درست بات ہے كہ نماز بھی ہم نے سیکھنی ہے، وُضُو اور غسل کے مسائِل بھی ہم نے سیکھنے ہیں مگر میں عرض یہ کروں گا کہ ہم نے جیسے نماز نہیں سیکھی، دُکان چلانی بھی تو نہیں سیکھی، تجارت کے احکام بھی تو ہم نے نہیں سیکھے، ہم اپنے متعلق غور کریں، دِل پر ہاتھ رکھ کر غور فرمائیں*سُود حرام ہے، سب جانتے ہیں مگر سُود کی تعریف کیا ہے؟ کیا یہ