Book Name:Duniya 4 Logon Ki Hai
میرے منہ کے قریب دُودھ کا ایک پیالہ آتا،میں اسے پی لیتا تھا،اسی کے سہارے زِندہ رہا مگر پچھلے 2 دِن سے نہ جانے کیوں دودھ کا پیالہ آنا بند ہو گیا تھا۔پڑوسی بولا:میں سمجھ گیا، تم نے مجھے اُونٹنی تحفے میں دِی تھی، 2 دِن پہلے تمہارے بیٹے وہ اُونٹنی مجھ سے واپس لے گئے۔ تمہاری دِی ہوئی اُونٹنی کا دودھ ہم غریب یہاں پیتے تھے،اس کا بدلہ تمہیں وہاں غار میں مِل رہا تھا۔
مجھے ایسے عمل کی دے توفیق کہ ہو راضی تری رضا یاربّ!([1])
سُبْحٰنَ اللہ!یہ ہے صدقہ و خیرات کا فائدہ...!! ہمیں چاہئے کہ کچھ نہ کچھ صدقہ کرتے ہی رہا کریں۔ کیا خبر! کون سی مشکل، عنقریب آنے والی پریشانی اس کی برکت سے ٹل جائے۔
ایک اور خوبصُورت واقعہ سنیئے!
بنی اسرائیل میں ایک شخص تھا، بیچارہ بہت غریب تھا، ایک مرتبہ ان پر ایسا وقت بھی آیا کہ 3 دِن تک کچھ کھایا ہی نہیں۔ آخر تیسرے دِن اس کی زوجہ نے ایک دِرْہَم دیا اور کہا: جاؤ! کھانا خرید لاؤ...!! وہ 3دِن کا بُھوکا شخص کھانا خریدنے بازار جا رہا تھا، راستے میں کوئی سوالی مِلا، اس نے وہ دِرْہَم سُوالی کو دے دیا اور خالی ہاتھ گھر آ گیا۔ زوجہ کو بتایا کہ ایک سُوالی تھا، میں نے دِرْہَم اسے دے دیا۔ زوجہ بھی صبر والی تھی، بولی: اچھا کیا۔ پِھر زوجہ نے اُون کاتنے کا چرخہ دیا کہ جاؤ! یہ بیچ کر کھانا لے آؤ...!! اب یہ شخص چرخہ لے کر بازار پہنچا، اسے بیچا، جو پیسے ملے ان سے ایک مچھلی خرید کر گھر آ گیا۔
جب مچھلی کو کاٹا گیا تو اس میں سے ایک موتی نکلا۔ موتی بہت قیمتی تھا، اس نے وہ موتی بازار میں فروخت کیا، اسے کافی ساری رقم مل گئی، چنانچہ کل تک جو بہت غریب تھا، کھانے