Book Name:Duniya 4 Logon Ki Hai
(روحانی علاج) بھی دیئے گئے ہیں*کاونٹر تسبیح کے ذریعے آپ اپنے روازنہ کے اوراد پڑھ سکتے ہیں*اس ایپلی کیشن کے ذریعے آپ ریڈیو مدنی چینل سن سکتے ہیں* اذکارِ نماز کو بھی تجوید کے ساتھ شامل کیا گیا ہے* عیسوی اور اسلامی کیلنڈر کی سہولت بھی موجود ہے*اس کے علاوہ آپ اس ایپلی کیشن کے ڈیش بورڈ کو 2کلر تھیم میں بھی استعمال کر سکتے ہیں* نیوز فیڈ فیچر کے ذریعے، قرآن کریم کی تفسیر ، حدیث پاک کی تشریح، علمائے کرام کی نصیحتیں، علمی ویڈیوز، معلوماتی پوسٹیں، اور دینی کتب وغیرہا کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے*مزید یہ کہ قضاء نمازوں کی ادائیگی کے لئے کاونٹر چاٹ کی سہولت بھی موجود ہے۔آج ہی اس ایپلی کیشن کو ڈاون لوڈ فرمائیں ، اس سہولیات سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! رَجَب شریف کا مبارک مہینا جاری و ساری ہے، نبیوں کے نبی، رسولِ ہاشمی، صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ماہِ رجب تشریف میں یہ دُعا پڑھا کرتے:
اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِی رَجَبٍ وَّ شَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَان
ترجمہ: اے اللہ پاک! تُو ہمارے لئے رجب اور شعبان میں برکتیں عطا فرما اور ہمیں رمضان تک پہنچا۔([1])
آئیے! ہم بھی یہ دُعا پڑھ لیتے ہیں:
اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِی رَجَبٍ وَّ شَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَان
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم