Book Name:Duniya 4 Logon Ki Hai
عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! تِرْمذی شریف جو حدیثِ پاک کی بہت مشہور کتاب ہے، اس میں ایک بہت خوبصُورت حدیثِ پاک ہے، آج ہم اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! یہ حدیثِ پاک سننے اور اس سے سبق حاصِل کرنے کی سَعَادت حاصِل کریں گے۔ اللہ پاک سے دُعا ہے کہ رَبِّ کریم ہمیں*دِینی باتیں اچھی طرح سُننے*دِل میں اُتارنے*ان پر عَمَل کرنے*اور دوسروں تک پہنچانے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔
آئیے! حدیثِ پاک سُنتے ہیں:
صحابئ رسول حضرت اَبُو کَبْشَہ اَنْماری رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں: میں نے رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو فرماتے سُنا: 3باتیں ہیں جن پر میں قسم کھاتا ہوں اور ایک حدیث ہے جو تمہارے سامنے بیان کرتا ہوں، اسے یاد کر لو...!!
یعنی اب جو آگے پیاری پیاری مبارَک بات ہم سُننے جا رہے ہیں، ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے حکم دیا کہ اسے یاد کر لَو...!! ظاہِر ہے تَوَجُّہ سے سُنیں گے تو ہی یاد کر پائیں گے، لہٰذا خُوب تَوَجُّہ سے سنیئے اور کوشش کیجئے کہ یاد بھی رہے۔
پہلے وہ 3باتیں جن پر آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے قسم ارشاد فرمائی، فرمایا: (1): مَا نَقَصَ مَالُ عَبْدٍ مِنْ صَدَقَةٍیعنی صدقہ کرنے سے آدمی کا مال کم نہیں ہوتا(2): وَلَا ظُلِمَ عَبْدٌ مَظْلِمَةً فَصَبَرَ عَلَيْهَا إِلَّا زَادَهُ اللَّهُ عِزًّایعنی جس بندے پر ظُلْم کیا جائے، پِھر وہ اس پر صبر