Duniya 4 Logon Ki Hai

Book Name:Duniya 4 Logon Ki Hai

مال کے حقوق ادا نہ کرنے کا عذاب

حضرت ابوہریرہ  رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے، آخری نبی ، مکی مدنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ارشاد فرمایا :جو شخص سونے چاندی کا مالک ہو اور اس کا حق ادا نہ کرے تو جب قیامت کا دن ہوگا اس کے لئے آگ کے پتلے ٹکڑے بنائے جائیں گے ان پر جہنم کی آگ بھڑکائی جائے گی اور اُن سے اُس کی کروٹ اور پیشانی اور پیٹھ داغی جائے گی، جب ٹھنڈے ہونے پر آئیں گے پھر ویسے ہی کر دئیے جائیں گے۔ یہ معاملہ اس دن کا ہے جس کی مقدار 50ہزار سال ہے یہاں تک کہ بندوں کے درمیان فیصلہ ہوجائے۔([1])

اللہ! اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے! یہ کتنا سخت عذاب ہے۔ اللہ پاک ہمیں اس سے محفوظ فرمائے۔ اگر اللہ پاک نے مال عطا فرمایا ہے تو اس کے حقوق لازمی ادا کیا کیجئے!

مال کے 3حقوق

بنیادی طور پر مال سے متعلق 3طرح کے حقوق ہیں: (1):  حقُ اللہ یعنی اللہ پاک کا حق، وہ یہ کہ بندہ مال حلال ذریعے سے کمائے اور حلال ذریعے سے ہی خرچ کرے (2):  حقُ الْفَرْد، یعنی خُود مالدار کا حق، وہ یہ ہے کہ مال کو فضولیات میں ضائع نہ کیا جائے، جہاں خرچ کرنا ضروری ہے، جائِز اور مبَاح ہے، وہاں خرچ کرے، اس کے عِلاوہ فضولیات میں نہ اُڑائے۔(3):  تیسرا ہے: حقُ الْاُمَّۃ، یعنی اُمّت کا حق۔ وہ یہ ہے کہ اللہ پاک نے جو مال عطا فرمایا ہے، وہ بندوں پر خرچ کیا جائے، اس کے ذریعے والدین کی خِدْمت کی جائے، عزیز رشتے داروں کی خِدْمت ہو، یتیموں، بیواؤں اور غریبوں کی مدد کی جائے۔ پِھر اس میں


 

 



[1]...   مسلم، کتاب الزکوۃ، باب اثم مانع الزکاۃ، صفحہ:354، حدیث:987 ۔