Duniya 4 Logon Ki Hai

Book Name:Duniya 4 Logon Ki Hai

عِلاوہ خرید و فروخت سے متعلق فتاویٰ جات بھی موجود ہیں،یہ ایپلی کیشن اپنے اسمارٹ فون میں انسٹال کر لیجئے!*اس کے عِلاوہ مدنی چینل پر ایک پروگرام ہفتہ وار چلتا  ہے جس کا نام ہے: اَحْکامِ تجارت۔ یہ پروگرام سُنا، دیکھا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!خرید و فروخت اور جدید مارکیٹنگ سے متعلق بہت ساری مفید معلومات حاصِل ہوں گی*بہارِ شریعت، جلد:2، حِصّہ:11 سے خرید و فروخت کابیان پڑھ لیجئے!اس سے بھی خرید و فروخت کے بہت سارے اَحْکام و مسائِل سیکھنے کوملیں گے*62 صفحات پر مشتمل ایک بہت ہی پیارا رسالہ: تاجروں کے لئے کام کی باتیں مکتبۃ المدینہ سے خرید فرمائیے اور پڑھئے! ، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! خرید و فروخت کے متعلق بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا*اور ایک مشورہ ہے: دار الافتا اہلسنت کا نمبر اپنے پاس ضرور محفوظ کر لیجئے! جب بھی کوئی مسئلہ درپیش ہو، کسی خاص صُورت سے متعلق شرعِی راہنمائی لینی ہو تو کال کر کے مفتیانِ کرام سے راہنمائی لے لیا کیجئے!اس سے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!بہت سارے گُنَاہوں سے بھی بچ جائیں گے اور عِلْمِ دِین کا بڑا خزانہ بھی ملے گا۔

دار الافتاء اہلسنت کا نمبر: 03113993312 ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

(2):نیت کی اہمیت

پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے حدیثِ پاک سُنی، رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے فرمایا: دُنیا 4 لوگوں کی ہے۔ ان میں  2 امیروں کا ذِکْر فرمایا، 2غریبوں کا ذِکْر فرمایا۔ *ایک غریب کے متعلق فرمایا: یہ بھی مالدار عالِم کی طرح افضل رُتبے والا ہے*دوسرے غریب کے متعلق فرمایا: یہ بےعِلْم مالدار کی طرح بدترین درجے والا ہے۔

یہاں بھی دیکھئے! ہیں دونوں ہی غریب مگر ان کے انجام میں بھی زمین آسمان کا فرق