Duniya 4 Logon Ki Hai

Book Name:Duniya 4 Logon Ki Hai

تفصیلات ہیں، زکوٰۃ، فطرہ، نفل صدقات وغیرہ سب اس میں شامِل ہیں۔

ہمیں چاہئے کہ مال کے یہ تمام حقوق پُورے پُورے ادا کیا کریں، مال صِرْف و صِرْف حلال ذریعے سے ہی کمائیں، حلال راہ میں ہی خرچ کریں، اللہ پاک نے مال دیا ہے تو اسے کام میں لائیں، فضولیات میں نہ اُڑائیں اور یہ مال اللہ پاک کی راہ میں خرچ بھی کیا کریں۔

صدقے کو بڑھایا جاتا ہے

ہم نے شروع میں حدیثِ پاک سُنی، پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے قسم اُٹھا کر فرمایا: صدقہ کرنے سے آدمی کا مال کم نہیں ہوتا بلکہ مزید بڑھتا ہی چلا جاتا ہے۔ اس لئے اللہ پاک کی راہ میں خرچ کرنے کا ذہن بنائیں۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

مَثَلُ الَّذِیْنَ یُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَهُمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ اَنْۢبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ فِیْ كُلِّ سُنْۢبُلَةٍ مِّائَةُ حَبَّةٍؕ-وَ اللّٰهُ یُضٰعِفُ لِمَنْ یَّشَآءُؕ-وَ اللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِیْمٌ(۲۶۱) (پارہ:3، سورۂ بقرہ:261)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: ان لوگوں کی مثال جو اپنے مال اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں اس دانے کی طرح ہے جس نے سات بالیاں اگائیں ،ہر بالی میں سو دانے ہیں اور اللہ اس سے بھی زیادہ بڑھائے جس کے لئے چاہے اور اللہ وسعت والا، علم والا ہے۔

تفسیر صراط الجنان میں ہے: اس آیت میں راہِ خدا میں خرچ کرنے والوں کی فضیلت ایک مثال کے ذریعے بیان کی جارہی ہے کہ یہ ایسا ہے جیسے کوئی آدمی زمین میں ایک دانہ بیج ڈالتا ہے جس سے 7بالیاں اُگتی ہیں اور ہر بالی میں 100دانے پیدا ہوتے ہیں۔ گویا ایک دانہ بیج کے طور پر ڈالنے والا 7سو گنا زیادہ حاصل کرتا ہے ، اسی طرح جو شخص راہِ خدامیں