Duniya 4 Logon Ki Hai

Book Name:Duniya 4 Logon Ki Hai

والا قِیامَت کے دن اپنے صدقے کے سائے میں ہوگا([1]) *صَدَقَہ  بُرائی کے 70دروازے بند کرتا ہے([2])*صَدَقَہ قَبْر کی گرمی سے بچاتا ہے([3]) *مسلمان کا صَدَقَہ اس کی عمر کو بڑھاتا ہے([4])*صَدَقہ70قِسم کی بلاؤں کو روکتا ہے([5])*فرمانِ آخری نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: صَدَقَہ دینےمیں جلدی کرو کہ بَلا صَدَقَہ کو نہیں پھلانگتی۔([6])

دعوت اسلامی کے شعبے جات کا تعارف

پیارے اسلامی بھائیو!آپ کی اپنی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی ،  اس  وقت  80 سے زائد شعبہ جات میں دین کی خدمت کرنے میں مصروف ہے۔الحمد للہ! *کنز المدارس بورڈ  کے نام سے دعوتِ اسلامی کا اپنا  تعلیمی بورڈ  ہے *تقریبا 16 ہزار 500 سے زائد جامعات و مدارسُ  المدینہ  (بوائز اینڈ گرلز) قائم ہیں، جن میں حفظ و ناظرہ،  عالِم کورس(درسِ نظامی)، مختلف تَخَصُّصَات (Specializationفرائض علوم  کورسز کروائے جاتے ہیں *جامعات و مدارسُ  المدینہ  (بوائز اینڈ گرلز) طلبا کی تعداد کم و بیش5 لاکھ 23 ہزار ہے *بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں اور بہنوں کو قرآن کریم  کی تعلیم دینے کے لئے اب تک تقریبا 68 ہزار سے زائد مدارس المدینہ بالغان و بالغات قائم کئے جا چکے ہیں جن میں پڑھنے والوں کی تعداد تقریباً 4 لاکھ ہے* فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذریعے  تقریبا 24 ہزار طلبہ و طالبات دینی تعلیم  حاصل کر رہے ہیں *اب تک تقریباً 21 دار الافتاء اہلسنت قائم کئے جا چکے ہیں جن میں  شرعی رہنمائیوں کی


 

 



[1]...سُنَن کُبْریٰ لِلْبَیْھِقِیْ، کتاب:الزکاۃ، جلد:4، صفحہ:379، حدیث:7751۔

[2]...معجم کبیر، جلد:3، صفحہ:148، حدیث:4276۔

[3]...شعب الایمان، باب الزکاۃ، جلد:3، صفحہ:212، حدیث:3347۔

[4]...معجم کبیر، جلد:6، صفحہ:440، حدیث:13508۔

[5]...تاریخِ بغداد، حارث بن مرۃ، جلد:8، صفحہ:204، رقم:4326۔

[6]...مشکاۃ المصابیح، کتاب:الزکاۃ، جزء:1، جلد:1، صفحہ:359، حدیث:1887۔