Book Name:Duniya 4 Logon Ki Hai
(Faizan Global Relief foundation) کا شعبہ قائم ہے، جس کے تحت اب تک *30 لاکھ سے زائد پودے لگائے جا چکے ہیں*تقریبا 60 لاکھ افراد کی امداد کی جا چکی ہے*5 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر کی جا چکی ہے*75 ہزار سے زائد خون کی بوتلیں عطیہ کی جا چکی ہیں *ہیلتھ کئیر سنٹر میں اب تک 32 ہزار سے زائد مریض وزٹ کر چکے ہیں۔
آپ بھی خِدْمتِ دین کے اس کام میں اپنا حِصّہ شامِل کیجئے! اپنے عطیات دعوت اسلامی کودیجئے،آپ کا چندہ کسی بھی جائز،دینی، اصلاحی،فلاحی،روحانی ، بھلائی اور آمدنی بڑھانے کے جائز اور محفوظ کاموں میں خرچ کیا جا سکتا ہے۔اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
وَ مَا لَكُمْ اَلَّا تُنْفِقُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ لِلّٰهِ مِیْرَاثُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ- (پارہ:27، سورۂ حدید:10)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور تمہیں کیا ہے کہ تم اللہ کی راہ میں خرچ نہ کرو حالانکہ آسمانوں اور زمین سب کا وارث اللہ ہی ہے۔
اس آیت کے تحت تفسیر صراط الجنان میں ہے: تم کس وجہ سے اللہ پاک کی راہ میں خرچ نہیں کر رہے حالانکہ آسمانوں اور زمین سب کامالک اللہ پاک ہی ہے وہی ہمیشہ رہنے والا ہے جبکہ تم ہلاک ہوجاؤ گے اور تمہارے مال اسی کی مِلکِیَّت میں رہ جائیں گے اور تمہیں خرچ نہ کرنے کی صورت میں ثواب بھی نہ ملے گا، تمہارے لئے بہتر یہ ہے کہ تم اپنا مال اللہ پاک کی راہ میں خرچ کر دو تاکہ ا س کے بدلے ثواب پا سکو۔ ([1])
دعوتِ اسلامی کی قَیُّوم، سارے جہاں میں مچ جائے دُھوم
اس پہ فِدا ہو بچہ بچہ یااللہ! مری جھولی بھر دے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد